اسلام آباد(ای پی آئی ) جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے آمدن سے زائد آثاثہ جات کے ریفرنس پر سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کوسپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے کارروائی ختم کرنے کی استدعا کر دی۔

جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم کورٹ سے سپریم جوڈیشل کونسل کا موصول نوٹس بھی غیر قانونی دینے کی استدعا کر دی۔

واضح رہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس میں جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف ریفرنسز کی سماعت ہوگی۔

سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس دو بجے شروع ہو گا جس کے صدارت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کریں گے۔

اجلاس میں جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس طارق مسعود کےخلاف درخواستوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں جسٹس مظاہر نقوی کے اعتراضات پر بھی غور کیا جائے گا۔

جسٹس مظاہ رنقوی کو شو کاز نوٹس جاری کر رکھا تھا۔ خیال ر ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے لاہور کے سینئر افسران کو جسٹس مظاہر نقوی کی جائیدادوں کے ریکارڈ سمیت کل پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے۔