خبر نمبر 1

جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کے کاروائی سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی نوٹس غیر قانونی قرار دینے اور کونسل کی کاروائی ختم کرنے کی استدعا درخواست میں اپنے خلاف مہم کو عدلیہ کی آزادی پر حملہ کہتے ہوئے کہا ٹیکس حکام کی جانب سے اثاثوں پر کبھی کوئی نوٹس نہیں ملا جوڈیشل کونسل نے ان کے اعتراضات بھی نہیں دیکھے ادھر چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس آج ہوگا۔۔۔

خبر نمبر 2

اسلام آباد احتساب عدالت میں توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس نواز شریف کا بیان قلم بند کرنے کی درخواست منظور عدالت نے 30 نومبر تک نواز شریف کا بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت کر دی سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور دیگر کے خلاف اشتہارات سے متعلق نیب ریفرنس عدالت نے یوسف رضا گیلانی اور دیگر ملزمان کو طلب کر لیا ادھر لیگی قائد نواز شریف مری روانہ ایک روز کے قیام کے بعد العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سزاؤں کے خلاف اپیل کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے۔۔۔

خبر نمبر 3

لاہور ہائی کورٹ کا سموگ کے باعث جنوری کے آخر تک ہفتے کے روز تعلیمی ادارے بند رکھنے کا حکم عدالت کے انتظامیہ کو سکولز کالجز اور یونیورسٹیز بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں کا تحریری حکم جاری کر دیا۔۔۔

خبر نمبر 4

لاہور اور کراچی دنیا کے تین آلودہ ترین شہروں میں شمار بھارتی دارالحکومت دہلی کے بعد لاہور کی فضا سب سے مضر صحت لاہور میں ہوا میں آلودہ ذرات کا انڈیکس 333 ریکارڈ کراچی 302 کے انڈیکس کے ساتھ تیسرا آلودہ ترین شہر بن گیا بڑھتی ہوئی سموگ کے پیش نظر پنجاب حکومت نے آج سے آئندہ سات دن کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا شہریوں کو گاڑیوں کے غیر ضروری استعمال سے پرہیز کی ہدایت۔۔۔

خبر نمبر 5

مثبت اقتصادی پالیسیوں کے ثمرات تسلسل سے آنے لگے گزشتہ چند ماہ میں زر مبادلہ کے ذخائر ہفتہ وار بنیادوں پر 67 ملین ڈالر اضافے کے ساتھ سات ارب 70 کروڑ ڈالر ہو گئے آئی ایم ایف کی جانب سے 70 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری بھی دے دی گئی چین کی جانب سے سرمایہ کاری کی بات غیر ملکی سرمایہ کاری بھی 126 اعشاریہ تین ملین ڈالر تک جا پہنچی آئندہ دنوں میں مزید غیر ملکی سرمایہ کاری کے امکانات ہیں۔۔۔

خبر نمبر 6

آسٹریلیا نے ایک بار پھر خود کو بڑے میچز کی ٹیم ثابت کر دیا کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں ہارٹ فیورٹ بھارت کو شکست کینگروز نے ورلڈ کپ ریکارڈ چھٹی بار جیت لیا فائنل میں بھارت کو چھ وکٹوں سے مات 241 رنز کا ہدف 43ویں اوور میں حاصل کیا مڈل آرڈر بیٹر ٹریوس ہیڈ کی ناقابل فراموش اننگز کوئی بھارتی بولر ہیڈ کو نہیں روک پایا 120 گیندوں پر 137 رنز بنا کر ٹریوس ہیڈ پلیر آف دی میچ قرار مارنس لبوشین کی بھی ذمہ داراننگز 58 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے فاتح ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ 40 لاکھ ڈالر زانعام ملا آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کینگروز نے ٹرافی اٹھاتے ہی جیت کا خوب جشن منایا۔۔۔

خبر نمبر 7

گھر کے شیر گھر میں ڈھیر بھارتی ٹیم کو اس کا غرور لے ڈوبا شرما، گل، کوہلی، ائیر اور راہول سمیت کوئی بھارتی بیٹر ٹیم کو وننگ پوزیشن میں نہ لاپایا آسٹریلیا پورے میچ پر حاوی رہے ہیڈ نے شرما کا ناقابل یقین کیچ تھام کر مخالف پر کاری ضرب لگائی فیلڈرز نے اپنی پھرتی سے کئی قیمتی رنز بچائے ایک لاکھ سے زائد شائقین کے باوجود سٹیڈیم میں سناٹا اور سوگ کا سما رہا شائقین اور بھارتی میڈیا آگ بگولا کسی نے سلو وکٹ بنانے کا شکوہ کیا تو کوئی بیٹرز کو دوشی قرار دیتا رہا کسی نے تو میچ دیکھنے کے لیے آئے بھارتی وزیراعظم مودی کو ہی پنودی کہہ دیا۔۔۔

خبر نمبر 8

ہم نے شاندار کرکٹ کھیلی اپنی بہترین کارکردگی کو فائنل تک بچا کر رکھا تھا اس فتح کو طویل عرصے تک یاد رکھیں گے فاتح کپتان پیٹ کمنز کا جیت پر رد عمل شائقین کے پریشر سے سوال متعلق بولے اتنے کراڈ کو خاموش کرانے کا مزہ ہی الگ ہے بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ آج ہمارا دن نہیں تھا مسلسل وکٹیں گرنے سے اچھا ٹارگٹ نہ بنا سکے بالرز نے ابتدا میں وکٹیں لیں مگر ہیڈ اور لبوشین نے ہمیں کھیل سے مکمل طور پر باہر کر دیا فائنل میں ہار پر روہت شرما ،محمد سراج ویرات کوہلی سمیت دیگر پلیئرز کی آنکھیں نم ہو گئیں۔۔۔

خبر نمبر 9

اسرائیل کا وسطی غزہ میں نصیرات کیمپ پر ایک اور حملہ 22 فلسطین میں شہید غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے تین رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر بھی صیہونی فوج کی بمباری درجنوں فلسطینی شہید کئی زخمی ہو گئے شہدا میں خواتین اور بچے بھی شامل الشفا ہسپتال سے متحدہ عرب امارات اسپتال منتقل بچے سنگین انفیکشن کا شکار عالمی ادارہ صحت کے مطابق 11 بچوں کی حالت تشویش ناک ہے انڈونیشین اسپتال بھی گھرا کر لیا گیا اسرائیلی فورسز کا دیر البلاح اور خان یونس میں بھی گھروں پر حملہ شہید فلسطینیوں کی تعداد 13 ہزار سے تجاوز کر چکی معصوم بچی اپنے والد اور بھائی کی شہادت پر بہن بھائیوں کو تسلیاں دیتی رہی۔۔۔

خبر نمبر 10

فلسطینیوں کے قتل عام پر اسرائیل کی بیجا حمایت جو بائیڈن کی مقبولیت میں ریکارڈ کمی سروے کے مطابق بائیڈن کے طرز عمل کو 70 فیصد ووٹرز نے مسترد کر دیا ڈیموکریٹک ووٹرز میں بھی بائیڈن کی مقبولیت میں 40 فیصد کمی امریکیوں کی اکثریت نے اسرائیلی حملوں کو حد سے تجاوز اور اپنی حکومت کی پالیسیوں پر افسوس کا اظہار کیا۔۔۔

خبر نمبر 11

یمن کی حوثیوں نے بحرہ احمر میں اسرائیلی تاجر کا بحری جہاز اغوا کر لیا خبر ایجنسی کے مطابق ترکیہ سے بھارت جانے والے جہاز پر عملے کے 52 افراد موجود تھے جہاز اسرائیلی ٹائیکون کی جزوی ملکیت ہے یمن کی حوثیوں کی جانب سے اغوا کیا گیا اسرائیل کا کہنا ہے کہ حوثیوں کا اقدام تشویش ناک واقعہ ہے امریکہ کا حوثیوں سے اسرائیلی جہاز اور عملے کی رہائی کا مطالبہ۔۔۔

خبر نمبر 12

اسرائیلی بربریت پر دنیا بھر میں غم و غصہ امریکہ انگلینڈ فرانس اور ملکوں میں شہری سڑکوں پر نکل آئے مظاہرین کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ فلسطین میں پرچم اٹھائے مظاہرین کا اسرائیلی مظالم کے خلاف نعرے صہیونی ریاست کی حمایت کرنے پر امریکہ اور برطانیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔۔۔

خبر نمبر 13

دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کے کانووکیشن میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اسرائیلی مظالم کی مذمت کی گئی فارغ التحصیل گریجویٹس نے اقوام متحدہ سے فلسطین میں جاری مظالم پر نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے لیے کلام بھی پڑھا گیا۔۔۔