اسلام آباد(ای پی آئی ) سائفر کیس میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے ضمانت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے ۔

دائر کی گئی درخواست میں ضمانت بعداز گرفتاری کی استدعا کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا،

درخواست گزار کیخلاف بے بنیاد اور سیاسی مقدمہ بنایا گیا ہے،

درخواست میں وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا 8نومبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔