بنوں(ای پی آئی )نو مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمات میں نامزد پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااور سابق وزیر ملک شاہ محمد خان کو درخواست ضمانت خارج ہونے پر کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا ۔

تفصیل کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر ملک شاہ محمد خان کی ضمانت قبل از گرفتاری درخواست خارج ہوگئی،

پولیس ملک شاہ محمد خان وزیر کو انسداد دہشت گردی عدالت کے احاطے سے گرفتار کرکے تھانہ کینٹ لےگئی۔

اصغر احمدزئی ایڈووکیٹ کے مطابق ملک شاہ محمد خان وزیر کو سیاسی انتقام کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا، ملک شاہ محمد خان وزیر کی تمام مقدمات میں ضمانت ہو چکی ہے لیکن 9 مئی واقعات کا مقدمہ سیاسی انتقام کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بنوں میں پی ٹی آئی کی یہ مضبوط امیدوار ہیں۔