خبر نمبر 1

دہشت گرد اسرائیل کو بربریت سے کوئی روک نہ پایا الشفا ہسپتال کے بعد انڈونیشین ہسپتال نشانے پر فوجیوں نے ہسپتال کا گھیرا کر لیا ٹینکوں سے گولہ باری اور فائرنگ ڈاکٹر سمیت 12 افراد شہید متعدد زخمی مرکزی آپریشن تھیٹر کو بھی نقصان ڈاکٹرز نے ہسپتال خالی کرنے سے انکار کر دیا الشفا ہسپتال سے نکالے گئے نومولود سنگین انفیکشن کا شکار 11 بچوں کی حالت تشویش ناک ہے عالمی ادارہ صحت کے مطابق فلسطین کے 30 ہزار سے زائد زخمی بے یار و مدد گار ہسپتال مزید خدمات کے قابل نہیں رہے پانی خوراک ایندھن اور طبی سامان ختم ہو چکا اسرائیلی حملوں میں ڈاکٹرز نرسز سمیت طبی عملے کے 200 افراد شہید ہو چکے۔۔

خبر نمبر2

چین نے مشرق وسطہ میں امن کے لیے مدد کی پیشکش کر دی بیجنگ میں عرب اور مسلم ممالک کے وفود کا اجلاس خطے کی صورتحال پر مشاورت ہوئی چینی وزیر خارجہ وانگ ای کا کہنا ہے غزہ میں ایک بڑی انسانی تباہی سامنے آرہی ہے جو پوری دنیا کو متاثر کرے گی مصر کے وزیر خارجہ نے رفاہ کراسنگ سے امدادی سامان کی منتقلی میں رکاوٹ اسرائیلی حملوں کو قرار دیا ادھر اسرائیلی بربریت پر عالمی سطح پر غم و غصہ بڑھنے لگا امریکہ انگلینڈ فرانس سمیت دیگر یورپی ممالک میں مظاہرے جاری شرکا کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ۔۔۔

خبر نمبر3

فرانسیسی صدر کا اسرائیلی وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ کہا حماس کے خلاف جنگ میں عام شہریوں کا زیادہ نقصان ہوا عام شہریوں اور دہشت گردوں میں فرق کیا جائے ۔۔۔

خبر نمبر4

جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کرنے میں قانونی تقاضے پورے نہیں ہوئے یہ سزائے موت یا عمر قید کا کیس ہے اس میں سختی سے قانون کے مطابق چلنا چاہیے چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ریمارکس وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی کا عدالت میں پیش کیے بغیر جوڈیشل ریمانڈ ہوا ماتحت عدلیہ سے صرف ایک مخصوص جج کو چارج دینے پر بھی اعتراض عدالت نے جواب دیا اٹارنی جنرل نے سپیشل رپورٹس دکھائیں جس میں سیکیورٹی خطرات کے باعث جیل ٹرائل کا فیصلہ ہوا مگر جو نوٹیفکیشن جاری ہوا اس میں لائیو تھریٹ کا ذکر نہیں ۔۔۔

خبر نمبر5

رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس میں ضمانت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا اپنے خلاف کاروائی کو بے بنیاد اور سیاسی انتقام قرار دے دیا ہائی کورٹ کا آٹھ نومبر کا فیصلہ کل عدم قرار دینے کی اپیل ادھر بشری بی بی کی مقدمات کی تفصیلات کے لیے درخواست پر لاہور ہائی کورٹ نے سرکاری وکیل کو مہلت دے دی سماعت 27 نومبر تک ملتوی۔۔۔

خبر نمبر6

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے نئی جوڈیشل پالیسی وضح کرنے کا بتا دیا تقریب سے خطاب میں چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا جیل میں قید ملزمان کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کی پالیسی دی ویڈیو لنک ٹرائل کا قانون بھی وضح کر رہے ہیں ای فائلنگ کی سہولت بھی دوبارہ دیں گے۔۔۔

خبر نمبر7

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی انتظامیہ کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کر دیا صدر مملکت چیئرمین ایچ ای سی اور وزارت تعلیم کو خط کہا کہ اسلامک یونیورسٹی بد انتظامی کی وجہ سے عالمی معیار کھو چکی ہے یونیورسٹی میں اسلامک اقدار بھی ختم ہو چکی ہیں یونیورسٹی کے وائس پریزیڈنٹ نبی بخش کو دو خطوط لکھے مگر کوئی جواب نہ آیا بورڈ آف ٹرسٹرز کا اجلاس بلا کر معاملات کا جائزہ لیا جائے وائس پریزیڈنٹ کی تعیناتی اور ان کے خطوط بھی سامنے رکھے جائیں۔۔۔

خبر نمبر8

آئی ایم ایف سے معاہدہ امریکی ڈالر کی قدر گرنے کا سلسلہ جاری کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر 40 پیسے سستا قیمت 26 روپے 10 پیسے ہو گئی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا رجان انڈیکس 105 پوائنٹس اضافے سے57 ہزار 165پر ٹریڈ۔۔۔

خبر نمبر9

چیئرمین پیپلز پارٹی کے خیبر پختون خواہ میں ڈیرے آج نوشہرہ میں سیاسی پاور شو کا مظاہرہ کریں گے بلاول بھٹو زرداری ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے پبی میں جلوزئی کے مقام پر جلسے تیاریاں جاری۔۔۔۔

خبر نمبر10

عام انتخابات کا اعلان ہوتے ہی سندھ کے سیاسی پنچھیوں کو نئے آشیانوں کی تلاش سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کی ہیٹرک کرنے والے سیاست دانوں کی پلیئنگ 11 بن گئی ڈاکٹر رمیش کمار چوتھی پارٹی پیپلز پارٹی کا حصہ بن چکے غوس بخش مہر بھی چار پارٹیاں بدل چکے گھوٹکی کے مہر برادران گھوم پھر کر اب دوبارہ پیپلز پارٹی میں شامل سید حفیظ الدین نون لیگ اور پی ٹی آئی کے بعد اب ایم کیو ایم کے پیارے ہو چکے لیاقت جتوئی اور ارباب غلام رحیم کا حال نئے سیاسی اشیا نے کی تلاش میں ہیں۔۔۔

خبر نمبر11

بھارت کا ایک اور مکرو چہرہ بے نقاب انڈیا دنیا بھر میں منشیات کی سپلائی اور پھیلاؤ کا مرکز قرار منشیات کا مجموعی حجم 650 ارب ڈالر سے زائد نکلا عالمی رپورٹ کے مطابق بھارت افغانستان کے راستے سستے داموں منشیات خریدتا ہے اور یورپ اور شمالی امریکہ میں سمگل کرتا ہے سمگلنگ فارماسوٹیکل اور کیمیکل صنعتوں کے ذریعے ہوتی ہے جسے گولڈن ڈرگ سلک روٹ کہا جاتا ہے بھارت پاکستان میں منشیات کے پھیلا میں بھی ملوث نکلا۔ ۔۔

خبر نمبر12

ورلڈ کپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا روہت شرما کے کپتانی میں ڈی کوک، ویرات، کوہلی اور ڈیرل مچل ٹیم میں شامل کے ایل راہول ،گلین میکسول، جدیجا ،محمد شامی، بمراہ ،دلشان، مدوشانکا اور ایڈم زمپا بھی ٹیم کا حصہ بن گئے پاکستان ،انگلینڈ ،بنگلہ دیش، نیدرلینڈز اور افغانستان کا کوئی کھلاڑی جگہ نہ بنا سکا۔۔۔

خبر نمبر13

فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ ٹو کا کل اہم میچ پاکستان اور تاجکستان کی ٹیمیں اسلام آباد میں مد مقابل ہوں گی مہمان ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی تاجک سفارتی ٹیم اور پاکستانی حکام نے استقبال کیا قومی ٹیم کو پہلے میچ میں سعودی عرب سے شکست ہوئی تھی۔۔۔