اسلام آباد (ای پی آئی ) چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے لائرز لاؤنچ کا افتتاح کر دیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے اس موقع پر کہا کہ جوڈیشل پالیسی وضع کرنے جا رہے ہیں، جدت پسندی اپنا کر دنیا کے ساتھ چلنا ہے، نئے کیسز کے ساتھ پرانے کیسز بھی سماعت کے لیے مقرر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ زیرِ التواء مقدمات کی تعداد کم کرنے میں وکلاء مدد کریں، ہم عام آدمی کی داد رسی کے لیے بیٹھے ہیں۔

چیف جسٹس کا مزید کہنا ہے کہ جیل میں قید ملزمان کو ویڈیو لنک پر عدالتوں میں پیش کرنے کی پالیسی دی ہے،

ویڈیو لنک کے ذریعے ٹرائل کے قانون وضع کر رہے ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے یہ بھی کہا ہے کہ ای فائلنگ کی سہولت دوبارہ دینے جا رہے ہیں۔