اسلام آباد (ای پی آئی )فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کا پہلا اجلاس،تمام ریکارڈ طلب کر لیا تفصیلات کے مطابق فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس سابق آئی جی اختر شاہ کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا

ذرائع کے مطابق اجلاس میں کمیشن کے رکن ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ بھی شریک ہوئے جبکہ ایک اور رکن سابق آئی جی طاہر عالم اجلاس میں شریک نہ ہوسکے۔

انکوائری کمیشن نے ابتدائی طور پر تمام ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ کمیشن نے فیض آباد دھرنے کے بارے میں ہوئی انکوائری رپورٹ طلب کر لیں۔

انکوائری کمیشن نے فیض آباد دھرنے سے متعلق پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) سے ویڈیو ریکارڈ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ انکوائری کمیشن کے آئندہ اجلاس میں تمام متعلقہ انتظامی افسران کو بلانے کا فیصلہ ہوگا۔