خبر نمبر 1

اگر نتائج پہلے سے طے کرنے ہیں تو الیکشن کا کوئی فائدہ نہیں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا نوشہرہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب بولے اگر ایک وزیراعظم بنے گا تو دوسرا دھاندلی کا نعرہ لگا کر دھرنا دے گا جو کہتا تھا سب کو جیل میں بھیجے گا وہ خود جیل میں ہے جب جیل میں ہوتے ہیں تو ان کو قانون اور آئین یاد آ جاتا ہے جب حکومت میں ہو تو آئین کو بھول جاتے ہیں حکومت سے نکلتے ہیں تو کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا کہتے ہیں دو تہائی اکثریت لیں گے اور اٹھارویں ترمیم میں بھی تبدیلی کریں گے بزرگ سیاستدان انتظامیہ کے زور پر الیکشن نہ لڑیں۔۔۔

خبر نمبر2

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس سپریم کورٹ کے دو ججز کے خلاف شکایات کا جائزہ ذرائع کے مطابق جسٹس سردار طارق مسعود کے خلاف شکایات متفقہ طور پر خارج کر دی گئیں وقفے کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل کے دوبارہ اجلاس میں جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف شکایات کا جائزہ لیا جائے گا۔۔۔

خبر نمبر3

توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف مرکزی اپیل پر سماعت فیصلہ معطل کرنے کی چیئرمین پی ٹی آئی کی متفرق درخواست پر نوٹس جاری۔۔۔

خبر نمبر4

190 ملین پاؤنڈ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش نیب ٹیم کے مزید چار ارکان کی تفتیش کے لیے اڈیالہ جیل آمد نیب نے جیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کی نیب نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں چیئرمن پی ٹی آئی کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا تھا۔۔۔

خبر نمبر5

اینٹی کرپشن کورٹ نے چوہدری پرویز الہی کی درخواست ضمانت خارج کردی پرویز الہی کی ضمانت پنجاب اسمبلی میں محمد خان بھٹی کے بطور سیکرٹری تعیناتی کی کیس میں مسترد کی گئی پرویز الہی مونس الہی اور دیگر کے خلاف گجرات ترقیاتی منصوبے میں کرپشن کے کیس کے بھی سماعت لاہور کی احتساب عدالت نے پرویز الہی کی دو شریک ملزموں کی درخواست ضمانت خارج کر دی جج زبیر شہزاد کیانی نے ضمانتوں پر فیصلہ سنایا۔۔۔

خبر نمبر6

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے غزہ کی صورتحال ہولوکاسٹ قرار دے دی بچوں کے عالمی دن پر تقریب سے خطاب میں بولے ہم غزہ کے سامنے شرمندہ ہیں اسرائیل یاد رکھے پیشہ ور فوجیں مقابل فوجوں سے لڑتی ہیں بچوں اور بے گناہ شہریوں کا قتل عام نہیں کرتیں جو کچھ غزہ میں ہو رہا ہے اس کے نتائج جلد دنیا کو نظر آئیں گے۔۔۔

خبر نمبر7

اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 43 ہزار مکانات تباہ ہو چکے سوا دو لاکھ کو جزوی نقصان پہنچا غزہ میں اسرائیلی فورسز کو شدید مزاحمت کا سامنا مختلف مقامات پر حماس سے جھڑپوں میں مزید پانچ فوجی ہلاک ٹینک چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور سات اکتوبر سے اب تک کے اسرائیلی فوجیوں کی اموات 385 ہو گئیں۔۔۔

خبر نمبر8

غزہ کی صورتحال پرچین کے دارالحکومت بیجنگ میں اہم اجلاس سعودی عرب سمیت مسلم ملکوں کے وزرا کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب ،مصر اردن ،فلسطینی اتھارٹی اور دیگر مسلم ملکوں کے وزرا نے چین کے دارالحکومت بیجنگ کا دورہ کیا جہاں چین کے وزیر خارجہ کے ساتھ اہم ملاقات کی وفد کی سلامتی کونسل کے مستقل رکنیت رکھنے والے دیگر ملکوں کے عہدے داروں سے بھی ملاقات ہوگی۔۔۔

خبر نمبر9

نگران وزیراعلی بلوچستان میر علی مردان ڈومکی سے امریکی سفیر ڈونل بلوم اور کونسل جنرل کانٹریکٹریبل کی ملاقات امریکی سخی نے کہا بلوچستان اور خیبر پختون خواہ میں امن و انصاف کی فراہمی کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں امریکہ اور عالمی اداروں نے سندھ اور بلوچستان میں سیلاب کے متاثرین کی کھل کر مدد کی وزیراعلی بلوچستان میر علی ڈومکی نے کہا دہشت گردی اور جرائم کی روک تھام کے لیے امریکی معاونت کو سراہتے ہیں۔۔۔

خبر نمبر10

وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی سے چین کے سفیر جیانگ ژائی کی ملاقات دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور فر تبادلہ خیال وزیر داخلہ نے کہا چینی صدر شی جن پنگ کا گلوبل سکیورٹی انیشیٹو قابل ستائش ہے۔۔۔