خبر نمبر 1

فوجی عدالتوں سے متعلق قرارداد سینٹ میں گرما گرمی پارٹی ڈسپلن کے باعث فوجی عدالتوں سے متعلق آئینی ترمیم کو ووٹ دیا تھا اس ووٹ پر پہلے بھی شرمندہ تھا آج بھی شرمندہ ہوں رضاربانی کا اظہار خیال مشتاق احمد بولے قرارداد ایوان پر ڈرون حملہ اور جمہوریت پر وار تھی سینیٹر طاہر بزنجو نے کہا عدالتی فیصلہ آئین کے مطابق ہے اگر شہریوں کے مقدمے سول عدالتوں میں نہیں چلنے تو انہیں تالا لگا دیں۔۔۔

خبر نمبر 2

پاکستان بار بار ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کی حوالگی کا مطالبہ کر رہا ہے دہشتگردی بند نہ ہوئی تو ٹھکانوں میں گھس کر سبق سکھائیں گے نگران وزیر اطلاعت جان اچکزئی کی وارننگ کہا پاکستان کے ساتھ ڈبل گیم ناقابل برداشت ہے قوم دہشت گردی کے خلاف افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔۔۔

خبر نمبر 3

فوج کا کام سرحدوں کی حفاظت کرنا ہے اسٹیبلشمنٹ کا کردار آئین میں متعین ہے تمام ادارے بشمول فوج غیر جانبدار رہے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی پریس کانفرنس کہا توقع ہے الیکشن کمیشن شفاف انتخابات یقینی بنائے گا اگلا وزیراعظم جماعت اسلامی سے ہونے کا دعوی کر دیا۔۔۔

خبر نمبر 4

صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کراچی پریس کلب پر پی ایف یو جے کا احتجاج مظاہرین کی بڑی تعداد میں شرکت وزیراعلی ہاؤس کی طرف مارچ حکومت صحافیوں کو تحفظ دینے میں ناکام رہی خون ایسے نہیں بہنے دیں گے قاتلوں کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے شرکا کا خطاب۔۔۔

خبر نمبر 5

آسٹریلیا کے لیے 18 رکنی ٹیم کا اعلان شان مسعود ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد،بابر اعظم شامل سرفراز احمد سعود شکیل اور شاہین شاہ آفریدی بھی سکواڈ کا حصہ صائم ایوب اور خرم شہزاد پہلی بار ٹیسٹ سکواڈ جوائن کریں گے فہیم اشرف میر حمزہ اور وسیم جونیئر کی بھی واپسی محمد حریرہ اور محمد نواز کو ڈراپ کر دیا گیا۔۔۔