اسلام آباد(ای پی آئی ) چیئرمین سی ڈی اے اور بورڈ ممبران کی تعیناتی چیلنج کرنے کی درخواست پراسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ،
عدالت نےکابینہ، داخلہ کے سیکرٹریز اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
تفصیل کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین سی ڈی اے اور بورڈ ممبران کی تعیناتی چیلنج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی،عدالت نے کابینہ، داخلہ کے سیکرٹریز اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،
ڈی جی ایڈمن سی ڈی اے کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیاگیا،عدالت نے کیس کی سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کردی ۔


