اسلام آباد (ای پی آئی )الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے 25کرو ڑ بیلٹ پیپرز چھاپنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق واٹر مارک بیلیٹ پیپرز تین پرنٹنگ مشینوں سےچھپوائے جائیں گے۔

سکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن انتخابات کے لیے 25 فیصد، پاکستان پوسٹل فاؤنڈیشن 40 فیصد، پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان 35 فیصد بیلٹ پیپرز چھاپے گی۔

الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے موقع پر پرنٹنگ کارپوریشنز کی سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پرنٹنگ مشینوں سے بیلیٹ پیپرز کی ڈی آر اوز اور آر اوز کو ترسیل سخت سکیورٹی میں ہوگی۔ پولنگ سٹیشن تک بھی بیلٹ پیپرز کی ترسیل سخت سکیورٹی میں کی جائے گی۔