1
العزیزیہ ،ایوان فیلڈ ریفرنسز میں سزاؤں کیخلاف نوازشریف کی سماعت آج ہوگی۔ مسلم لیگ ن کے قائد اسلام آباد ہائکورٹ میں پیش ہوں گے۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بینچ سماعت کرے گا۔ ،نوازشریف کی درخواست پر ایون فیلڈ ، العزیزیہ ریفرنسز پر سزائوں کیخلاف اپیلیں بحال کی تھیں۔
2
سائفر کیس ، جج تعیناتی ، جیل ٹرائل کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل پر آج دوبارہ سماعت ہو گی۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کی کارروائی روکنے کے حکم میں آج تک کی توسیع کی تھی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو لاحق سیکورٹی خدشات سے متعلق رپورٹ طلب کی ۔ آئین میں اختیارات کی تقسیم واضح ہے ، مسئلہ یہ ہے کہ ماتحت عدلیہ کا اسٹاف وزارت قانون کے ماتحت ہے ، ماتحت عدلیہ کے اسٹاف کو انتظامی طور پر ہائیکورٹ کے ماتحت ہونا چاہیے ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے سماعت کے دوران ریمارکس ،
3
اسلام آباد ہائیکورٹ میں القادر ٹرسٹ کی چیریٹی رجسٹریشن میں تاخیر کا کیس، عدالت کی ایڈووکیٹ جنرل کو دوبارہ رجسٹریشن کی درخواست پر دو روز میں فیصلہ کرنے کی ہدایت، سماعت کے دوران جسٹس گل حسن اورنگزیب کا ڈائریکٹر لیبر اینڈ انڈسٹریٹ کے رویے پر برہمی کااظہار، یہ شخص کون ہے اس آدمی کو اس سیٹ پر نہیں ہونا چاہیے ، میں اس کی شکل تو دیکھوں کس ٹائپ کا آدمی ہے جو عدالتی حکم پر عملدرآمد نہیں کررہا ۔اکتوبر سے کہا ہواا ہے درخواست پر فیصلہ کریں ۔ آپ نے پاکستان کو ایسے چلانا ہے ، جسٹس گل حسن اورنگزیب کے ریمارکس ، عدالت نے کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔
4
چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کے تہلکہ خیز انکشافات، کہتے ہیں بشریٰ کی بہن مریم وٹو نے چیئرمین پی کو پیری مریدی کی آڑ میں متعارف کرایا، ہم بڑی خوشگوار زندگی گزار رہے تھے پھر ہمارا گھر ٹوٹ گیا، چیئرمین پی ٹی آئی میری مرضی کے بغیر میرے گھر آتا تھا، میں ان ملاقاتوں پر ناراض تھا، ایک بار نوکر کے ذریعے گھر سے نکلوا دیا تھا۔ بشریٰ میرے علم میں لائے بغیر چیئرمین پی ٹی آئی سے ملنے بنی گالا جاتی تھیں، نجی ٹی وی کو انٹرویو میں خاور مانیکا کا کہنا تھا شادی سے 6 ماہ پہلے بشریٰ بی بی مجھ سے علیحدہ ہو کر اپنے گھر چلی گئی۔ فرحت شہزادی نے موبائل پر پیغام بھیجا آپ بشریٰ کو طلاق دے دیں، 14نومبر2017 کو طلاق نامہ فرحت شہزادی کے ہاتھ بشریٰ بی بی کو بھجوایا، طلاق کے ڈیڑھ ماہ بعد یکم جنوری 2018 کوبشریٰ بی بی نے چیئرمین پی ٹی آئی سے شادی کر لی۔ شادی کے ڈیڑھ ماہ بعد فرحت شہزادی نے فون کر کے کہا آپ طلاق کی تاریخ تبدیل کر دیں۔فرحت شہزادی نے کرپشن کا بازار گرم کیے رکھا۔ خاور مانیکا
5
سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس آج دوبارہ ہوگا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ صدارت کریں گے۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کیخلاف شکایات کا جائزہ لیا جائے گا۔ کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف شکایت کنندگان کو شواہد کے ہمراہ طلب کررکھاہے۔ گزشتہ روز کونسل نے سردار طارق مسعود کیخلاف شکایت مسترد کر دی تھی ۔
6
ماضی میں آئین کی شکل بگاڑ دی گئی تھی ، پی ٹی آئی کے سوا تمام جماعتوں نے چارٹر آف ڈیموکریسی پر دستخط کئے ، میں اور رضا ربانی اٹھارہویں ترمیم کے حوالے سے سرگرم تھے ۔ آئین کے تحت این ایف سی پانچ سال بعد ریوائز ہونا چاہیے ، این ایف سی دیر سے ریوائز ہوئی ۔ پاکستان کے اصل چیلنجز ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ ہیں، سابق سینیٹر اسحاق ڈار کا سینیٹ میں اظہار خیال
7
الیکشن سے پہلے رزلٹ طے کرنا ہیں تو پھر ایسے الیکشن کا کوئی فائدہ نہیں، ہم عوام کا فیصلہ مانیں گے کسی اور کا نہیں، اگر ملک کو بچانا ہے تو صاف اور شفاف الیکشن ہونے چاہییں،بزرگ سیاستدان انتظامیہ کے زور پر الیکشن نہ لڑیں، بلاول بھٹو کا مشورہ، 70،70سال سے سیاست کرنے والے بزرگ اپنے منشورپر الیکشن لڑیں ۔ حکومت میں ہوتے ہیں توان کیلئے ایوب خان سے بہتر کوئی نہیں ہوتا، حکومت سے نکلتے ہی بھٹو بن جاتے ہیں اور پوچھتے ہیں مجھے کیوں نکالا؟چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اس بات کو یقینی بنائیں کہ صاف شفاف الیکشن ہوں ۔ جو کہتا تھا ہر کسی کو جیل بھیجوں گا بیچارا آج خود جیل میں ہے ۔ اداروں کے درمیان فاصلہ پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا نوشہرہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب
8
رہنما پیپلزپارٹی سعید غنی کی ایم کیو ایم پر لفظی گولہ باری، ایم کیو ایم کے اوچھے ہتھکنڈے افسوسناک ہیں ، متحدہ اس وقت پی ایس پی کے نرغے میں ہے ۔پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والوں کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ ایم کیو ایم کے دوست بدمعاشی کی نہیں مثبت سیاست کریں، دھمکی آمیز رویے کے باوجود آنے والے دنوں میں مزیدرہنما پیپلزپارٹی کا حصہ بن گئے ۔ ہم نفرت کی نہیں بھائی چارے کی سیاست کرتے ہیں۔ غنڈہ گردی، بدمعاشی کی زبان کسی صورت قابل قبول نہیں۔ سعید غنی کی نیوز کانفرنس
9
عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے جانے والوں کے گرد گھیرا تنگ کیاجارہا ہے ، پاکستان سے جانے والے گینگ عمرے کی آڑ میں سعودی عرب میں بھیک مانگتے ہیں، ورک اور آزاد ویزے پر سعودیہ جانے والوں کے مسائل پر بات ہو رہی ہے ۔ جلد یہ تمام مسائل حل ہو جائیں گے، نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا سینٹ میں اظہار خیال،
10
عوام پر پھر بجلی گرانے کی تیاری، بجلی ایک مرتبہ پھر مہنگی ہونے کا امکان ، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3روپے 53پیسے اضافہ متوقع، سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی، نیپرا میں 29نومبر کو درخواست پر سماعت ہو گی۔
11
معیشت میں بہتری کے ثمرات، اسٹاک مارکیٹ میں انڈیکس 57ہزارپوائنٹس سے زائد سطح پر ٹریڈ،


