1
پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے خاور مانیکا کو بددیانت انسان کہہ دیا، خاور مانیکا بددیانت اور کرپٹ کسٹم آفیسر ہیں، زلفی بخاری

2

لاہورمیں دھواں چھوڑتی گاڑیوں ، کچرا جلانے والوں کے خلاف کریک ڈائون، سیف سٹی کیمروں کی مدد سے دھواں چھوڑتی 60 گاڑیاں پکڑی گئیں۔ اورکچرا جلانے والے 15افراد پکڑے گئے ۔ لاہور کے داخلی و خارجی راستوں، اہم شاہراہوں پر کیمروں سے مانیٹرنگ، اسموگ کے باعث لاہور کی فضاانتہائی مضر صحت، کچھ دیر پہلے تک پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 371 ریکارڈ، ملتان فیصل آباد اور گوجرانوالہ میںبھی فضائی  آلودگی ، نزلہ ، زکام ، بخار اور گلے میں انفیکشن کی شکایات بڑھ گئیں۔ ماسک پر پابندی پر عملدرآمد نہ ہونے کے برابر ہے ، کراچی کی فضا بھی آلودہ ،

3

انٹر بینک میں ڈالر47 پیسے سستا ہوکر 285.50 روپے کا ہوگیا۔ انٹر بینک میں گزشتہ روز ڈالر 285.97 روپے پر بند ہوا تھا، اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبارکے آغاز میں تیزی، 100انڈیکس میں 450پوانٹس کا اضافہ، 57ہزار 500کی سطح پر پہنچ گیا۔

4

سیکورٹی فورسز کے ڈیرہ اسماعیل خان ، جنوبی وزیرستان میں الگ الگ آپریشنز، 3 دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک دہشتگرد فورسز اور سویلینز پر حملوں میں ملوث تھے۔ شمالی وزیرستان میں علاقے گھریوم میں بارودی مواد پھٹنے سے سپاہی شاہزیب شہید ہو گئے۔

5

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 23نومبر تک ملتوی،ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹرذوالفقار عباس نے کہا ہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں حکم امتناع دیاہوا ہے ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سماعت ملتوی ہوئی ۔ چیئرمین پی  ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے کہا پراسیکیوشن نے دہشتگردی کے مقدمات کا ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا۔ سائفر کیس روز بروز کمزورہوتا جارہا ہے ۔

6

چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں جیل ٹرائل کے خلاف انٹر اکورٹ اپیل پر سماعت جاری، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب جسٹس ثمن رفعت پر مشتمل ڈویژن بینچ سماعت کررہا ہے ۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دئیے کہ جیل ٹرائل کے لیے طریقہ کار موجود ہے ۔جج کو جیل ٹرائل کیلئے وجوہات پر مبنی واضح آرڈر پاس کرنا چاہیے، بولے جیل ٹرائل کیلئے منظوری وفاقی کابینہ دیتی ہے ۔ اس کیس میں 12نومبر سے پہلے وفاقی کابینہ کی منظوری موجود نہیں ۔

7

راولپنڈی پولیس پرویز الٰہی کو لے کر اڈیالہ جیل سے اسلام آباد روانہ، پرویزالٰہی کو انسداد دہتگردی عدالت میں پیش کیاجائے گا۔

8

جنوبی افریقہ کی میزبانی میں اسرائیل فلسطین تنازع پر برکس کا غیر معمولی اجلاس آج ہوگا۔ورچوئل اجلاس میں پیوٹن،شی جن پنگ، انتونیو گوتریس شریک ہوں گے۔ سعودی عرب، ایران ، عرب امارات، ارجنٹائن ، مصر کی شرکت متوقع،برکس اجلاس میںبھارتی وزیراعظم شرکت نہیں کریںگے۔ ملک میں جاری الیکشن مہم شریک نہیں ہوں گے ۔ مودی کی جگہ وزیر خارجہ ایس جے شنکر شرکت کریں  گے۔

9

غزہ میں اسپتالوں کے نیچے بنکرز اسرائیلی فوج نے بنائے تھے۔یہ بنکرز کئی دہائیوں پہلے بنائے گئے تھے، بنکرز بنانے کی وجہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی نگرانی تھی۔ اسرائیل کے سابق وزیراعظم ایہود بارک کا انٹرویو میں اعتراف،میزبان کرسٹین امان پور بھی حیران، کہا کیا آ پ نےا سرائیلی فوج غلطی سے تو نہیں کہہ دیا؟ ایہود بارک نے جواب دیا نہیں ، بنکرز اسرائیلی فوم نے بنائے جنہیں حماس استعمال کررہا ہے ، اسرائیل کی جانب سے اسپتالوں کے نیچے حماس کے کنٹرول سنٹر کی موجودگی کے اب تک کوئی ثبوت پیش نہیں کیے گئے۔

10

اسرائیل حماس جنگ بندی کے معاہدے کے قریب،حماس کے سیاسی سیل کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی تصدیق، کہا قطر کو اپنے موقف سے آگاہ کردیا۔امریکی صدر کو بھی یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ جلد ہونے کی امید ظاہر کی ہے ۔ اس سے پہلے امریکی اخبار نے خبر دی کہ جنگ میں 5روز کے وقفے کے عوض یرغمالیوں کی رہائی پر اتفاق ہوا ہے۔ قطر ٹی وی کے مطابق فلسطینی خواتین اور بچوں کی رہائی بھی متوقع ہے ۔اسرائیلی یرغمالیوں کے خاندانوں سےنیتن یاہو کی ملاقات، کہا یرغمالی چھوڑنے جانے تک جنگ ختم نہیں کریںگے۔