1
پیپلزپارٹی کی دیر بالا میں ورکرز کنونشن کی تیاری،بلاول بھٹو خطاب کریں گے۔ پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیربخاری کہتے ہیں پیپلز پارٹی کا لیول پلیئنگ فیلڈ موقف واضح ہے ۔ الیکشن صاف شفاف نہ ہوئے تو انعقاد پر عدم اعتماد کریں گے۔ شفاف انتخابات نہ ہوئے تو انارکی پھیلے گی۔ سابق صدر آصف علی زرداری اسلام آباد پہنچ گئے ۔ اہم سیاسی ملاقاتیں کریں گے۔
2
اسرائیل کی غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری،نصرت، جبالیہ کیمپوں پر بمباری مزید 20 فلسطینی شہید، صیہونی حملوں میں فلسطینی صحافی بھی لقمہ اجل بن گئیں۔ حملے میں انڈونیشیا اسپتال میں تباہی درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے۔ صیہونی بمباری کے باعث غزہ میں 83 مساجد شہید ہو چکی ہیں۔ جبکہ 170 کو نقصان پہنچا ہے۔ ترک میڈیا کے مطابق غزہ میں زمینی کارروائی کے دوران مزید دو اسرائیلی ہلاک، غزہ میں مرنے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 68 ہو گئی ۔ یمنی حوثیوں نے اسرائیلی جہاز پرقبضہ کرنے کی وڈیو جاری کر دی۔ یمنی فوج کے ترجمان کا کہناہے اسرائیل کے ہر جہاز کو یمنی میزائل سے نشانہ بنایا جائے گا۔
3
لاپتا افراد کے تفتیشی افسران کے تبادلوں پر سندھ ہائیکورٹ برہم،جسٹس نعمت اللہ کہتے ہیں تفتیشی افسران کے غیر ضروری تبادلے نہ کریں۔ روایتی طریقوں کے باعث جدید ڈیوائزسز کی مددسے لاپتا افراد کا سراغ لگایا جائے۔ لاپتا افراد کے اہلخانہ برسوں سے عدالتوں کے چکر کاٹ رہے ہیں۔ اور بہت پریشان ہیں، آئی جی سندھ، محکمہ داخلہ اوردیگر سے پندرہ دسمبر کو جواب طلب۔
4
بھارت کا کرتارپورکے قریب ڈانس پارٹی کو مذہبی رنگ دینے کا پروپیگنڈا ، پاکستان کی سکھ برادری نے مسترد کردیا۔ پاکستان پر ڈانس پارٹی کرانے کا جھوٹا الزام لگایا گیا، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کرتاپور سے میلوں دور کی ہے۔
5
غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری، مزید 2ہزار 292غیرملکی اپنے ملک لوٹ گئے۔ واپس جانے والوں کی مجموعی تعداد 2لاکھ 40ہزار 175 ہو گئی ہے۔


