1

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا اسٹرائیک کور کا دورہ، آرمی چیف کا کہنا ہے کہ امن میں حقیقت پسندانہ تربیت جنگ میں بہترین کارکردگی کی ضمانت ہے ، مشترکہ تربیتی مشق کا مشاہدہ کیا۔ مشق میں شریک جوانوں سے ملاقات، جوانوں کے جذبے ، آپریشنل کارکردگی ، پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا، آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد جاری آپریشنل تیاریوں کی توثیق کرنا ہے۔

2

مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطےمیں امن کا قیام ممکن نہیں، پاکستان ہتھیاروں کی دوڑ میں شریک نہیں، کسی بھی ممکنہ جارحیت سے نمٹنے کے لیے جنگی تیاریاں عسکری تقاضوں سے ہم آہنگ کرتا رہے گا۔ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا پاک فضائیہ کی پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب، انوارالحق کاکڑ نے کہا پاکستان امن پسند ملک ہے ۔ پاکستان تمام ممالک سے دوستانہ تعلقات کا خواہشمند ہے۔ مگر اس خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ پریڈ کے اختتام پر نگران وزیراعظم نے فلائی پاسٹ کا معائنہ بھی کیا۔

3

ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سزائوں کیخلاف قائد مسلم لیگ ن نوازشریف کی اپیلوں پر سماعت، ن لیگ کے قائد اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے ۔ جسٹس عامر فاروق، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل بینچ سماعت کررہا ہے ۔ نوازشریف کی پیشی کے پیش نظر سیکیورٹی انتظامات، کمرہ عدالت میں داخلہ پاسز سے مشروط،