1
اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف جیل ٹرائل روک دیا، چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ہائی کورٹ میں منظور، فیصلے میں کہا جیل ٹرائل کی منظوری کا طریقہ قانونی نہیں تھا، ٹرائل کورٹ کے جج کے خط پر ٹرائل کی منظوری دی گئی ۔ جیل ٹرائل کے لیے جج جوڈیشل آرڈر جاری کرتا ہے ، جوڈیشل آرڈر کی کابینہ سے منظوری لی جاتی ہے پھر جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کیا جاتا ہے ، فیصلے میں جیل ٹرائل کی سماعتیں بھی کالعدم کر دی گئیں ۔ فیصلے کے مطابق غیر معمولی حالات میں ٹرائل جیل میں ہو سکتا ہے ۔ جیل ٹرائل اوپن یا ان کیمرا ہو سکتا ہے ، سائفر کیس کی سماعت کیلئے جج ابو الحسنات ذوالقرنین کی تعیناتی درست قرار دے دی ۔
2
چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے خاور مانیکا کے بیان پر اظہار افسوس ، چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد وکیل شیر افضل کی گفتگو، کہا خاور مانیکا کا بیان ہمارے اقدار کے منافی ہے ان کا مقصد ہے کہ عدت کیس میں ان کو شہادت مل سکے ۔ کیس پہلے دائر ہوا ہے اور شہادت اب بنائی جا رہی ہے ، شیر افضل مروت نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ملک کی واحد جماعت ہے جو فیڈریشن کی علامت ہے ، ایسے بیانات سے پارٹی کو مائنس کیاجارہا ہے ۔ قائدین کے گھریلو معاملات پر بلاجواز مداخلت ہو رہی ہے ۔ خاور مانیکا کے بیان پر زلفی بخاری نے کہا کہ خاور مانیکا بددیانت اور کرپٹ شخص ہے ۔
3
جو باتیں خاور مانیکا نے کی ہیں اس کے بعد چیئرمین ریاست مدینہ کا نام نہیں لینا چاہیے ، خاور مانیکا کے انٹرویو پر نوازشریف کا ردعمل، اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو،
4
نوازشریف کی گھر جا کر فضل الرحمان سے ملاقات، جے یو آئی کا ن لیگ کے ساتھ مل کر چلنے کا فیصلہ، ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا، مفاہمت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے ساتھ آگے بڑھیں گے ۔ پیپلزپارٹی کے خلاف بھی کوئی انتہا پسندانہ رویہ اختیار نہیں کرنا، ایک سوال کے جواب میں بولے بزرگ اور بچے کی سوچ میں فرق ہوتا ہے ، یہی فرق بلاول کے بیانات میں ہے ، بلاول نے بزرگوں کے بجائے خود کو موقع دینے کی بات کی ہے ۔ اس کا پہلا نشانہ تو خود ان کے اپنے والدبن گئے ۔ بلاول کی والدہ زندہ ہوتیں تو پھر کیا صورتحال ہوتی ؟
5
شیر تو بلی نکلا، عوام نے مہنگائی لیگ کو دیکھ لیا ، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا دیر بالا میں جیالوں سے خطاب، کہا عوام ایک موقع دیں کے پی اور پاکستان کی قسمت بدل دیں گے۔ پی ڈی ایم کی حکومت بنی تو ارادہ تھا اس اتحاد سے ملکی مسائل کا مقابلہ کریں گے ایک کے بعد ایک وزیر ہونے کے باوجود معاشی حالات بدتر ہو گئے ، مشکلات سے نکلنے کے لیے پرانی سیاست کو چھوڑنا پڑے گا، اگر مسئلہ ہے تو ہمارے سیاستدانوں کی آپس کی الڑائی کا مسئلہ ہے ۔
6
لیگی سنیٹر عرفان صدیقی کا بلاول بھٹو کو جواب، بلاول سمجھتے ہیں الیکشن کے نتائج طے ہو چکے تو گھر بیٹھیں ، کہا خراب کارکردگی بلاول کے سامنے منہ پھاڑ کر کھڑی ہے ۔ رانا ثناء اللہ نے کہا مسلم لیگ ن تلخیاں بڑھانا نہیں چاہتی اس لیے بلاول کو ان کی زبان اور انداز میں جواب نہیں دے رہے ، بلاول ایک پارٹی کے چیئرمین ہیں چند ماہ قبل تک ہم نے ایک ساتھ کام کیا ہے اس لیے تحمل کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
7
نواز شریف کے خلاف العزیزیہ کیس میں میرٹ پر دلائل نہیں سنے گئے ، ضرورت پڑی تو اپیل روزانہ کی بنیاد پر ہوگی ، ایون فیلڈ ، العزیزیہ کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے ریمارکس ، جسٹس عامر فاروق نے کہا ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیل سنی ہوئی ہے کچھ چیزیں ان کے ذہن میں ہیں ، مزید سماعت 27نومبر تک ملتوی، وکلاء سے دلائل طلب
8
سیاسی جدوجہد کریں گے تاکہ مستحکم حکومت بنا سکیں ، شہبازشریف نے کہا کوشش کریں گے سیاسی جدوجہد کریں گے ۔
9
پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ خاور مانیکا کو گھر کا پردہ چاک نہیں کرنا چاہیے تھا جب چیئرمین پی ٹی آئی وزیراعظم تھے تو انٹرویو اس وقت دینا تھا ، پیشی کے موقع پر گفتگو میں کہا چیئرمین پی ٹی آئی گرفتاری سے قبل آئی ایم ایف وفد سے ملے تھے ۔ ان کی جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوئی ، الیکشن شیڈول آنے پر پارٹی چھوڑنے والے سب واپس آ جائیں گے ۔ ووٹ پی ٹی آئی کا ہے چیف الیکشن کمشنر ہمیں ہمارا حق دیں اور جلسے کرنے دیں۔
10
اڈیالہ جیل میں القادر ٹرسٹ اور 190ملین پائونڈ کیس کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی بیوی بشری بی بی کمرہ عدالت میں موجود تھیں ، بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں 30نومبر تک توسیع، نیب حکام کو 190ملین پائونڈ کیس میں مزید 2دن تفتیش کی اجازت ، مزید سماعت 30نومبر تک ملتوی
11
ورلڈ کپ میں ہار پر بھارتی شہری آپے سے باہر، فائنل میں سنچری بنانے والے ہیروٹریوس ہیڈ کی اہلیہ اور بیٹی کو جان سے مارنے کی دھمکیوں پر اتر آئے ۔ میکس ویل کی بھارتی نژاد اہلیہ کو سوشل میڈیا پر گالم گلوچ، اکرارجواب کہایہ کہنے کی ضرورت ہے کہ آپ بھارتی ہو کر بھی کسی کی حمایت کر سکتے ہیں ، اس ٹیم کی جس میں آپ کا شوہرکھیل رہا ہو ، دنیا مٰں اور بھی مسائل ہیں ان پر توجہ رکھیں ، ونی رامن


