واشنگٹ(ای پی آئی)امریکا نے کیپیٹل ہل کی عمارت میں پائپ بم نصب کرنے والوں کی نشاندہی پر اب ایک کی بجائے 5 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے۔امریکی محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ کیپیٹل ہل پرحملے کے2سال بعد بھی پولیس کو 350مشتبہ افراد کی تلاش ہے اور حملے کے الزام میں 950افراد کو گرفتارکیا گیا۔
امریکی حکام کے مطابق سیاسی جماعت کے دفاتر میں پائپ بم کس نے نصب کیے، ایف بی آئی کی کھوج ابھی بھی جاری ہے، پائپ بم نصب کرنے والوں کی نشاندہی پرانعام ایک لاکھ ڈالر سے 5 لاکھ ڈالرکردیا گیا ہے۔ اٹارنی جنرل میرک گارلینڈ نے کہا کہ 6 جنوری2021 کے ذمہ داروں کے لیے احتساب کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
اس سے قبل کیپیٹل ہل پرحملے میں ملوث 950 ملزمان پرفردجرم عائد کی گئی،484 ملزمان نے اعتراف جرم کیا تاہم 351 ملزمان کو سزائیں دی جاچکیں جن میں 200 کے قریب ملزمان کو 10 سال قیدسنائی گئی۔


