1
فوجی عدالتوں کے سویلین کے ٹرائل کو کالعدم قرار دینے کا معاملہ پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر دی۔ فوجی عدالتوں سے متعلق فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین ، قانون اور حقائق کے خلاف ہے ، درخواست میں موقف
2
سپریم کورٹ میں سابق صدر پرویز مشرف کی اپیلوں پر سماعت، پہلے کہتے تھے چار سال اپیلیں نہیں لگیں اب التوا مانگ رہے ہیں ، ہفتے کے بعد یہ نہیں کہہ سکیں گے کہ درخواست واپس لے لوں گا، اپیلوں میں دلچسپی نہیں تو ہم خارج کر دیں گے ، پرویز مشرف نے آپ کی خدمات خود ھاصل کی تھیں ، آپ اپنے طورپراپیل چلانا چاہیں تو ہمیں اعتراض نہیں ،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس، میرا خیال ہے مشرف کے وارث اپیلوں کی قانونی اہمیت کو سمجھ نہیں رہے ، وکیل سلمان صفدر نے کہا میں ان اپیلوں کی پیروی نہیں کرنا چاہتا،سلمان صفدر صاحب اس فیصلے کے مستقبل کی نسلوں پر اثرات ہوں گے ، پرویز مشرف کی پنشن اور دیگر مراعات بھی متاثر ہوں گی ، جسٹس اطہر من اللہ کے ریمارکس، سلمان صفدر کی مہلت کی استدعا منظور، کورٹ اسٹاف نے چک شہزاد والے پتے پر بھیجے نوٹس کی تعمیلی رپورٹ پڑھ کر سنائی پرویز مشرف کی فیملی بیرون ملک ہے چک شہزاد میں کوئی مقیم نہیں ، رپورٹ کا متن
3
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے ، پنجاب بڑی آبادی والا صوبہ ہے پیپلزپارٹی کے منشور میں جنوبی پنجاب علیحدہ صوبہ درج ہے ، انتظامی حوالے سے نیا صوبہ ناگزیر ہے ، پیپلزپارٹی کا یوم تاسیس کوئٹہ میں ہوگا۔
4
سپریم کورٹ نے دہرے قتل کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ، عدالت کا خیبرپختونخوا کی پولیس کی تفتیش پر سخت برہمی کااظہار، واقعے میں دو افراد قتل تین زخمی ہوئے ، خیرپختونخوا پولیس میں ریفارمز کا بہت سنا تھا ، کہاں ہے ریفارمز؟چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا استفسار ، تحقیقات کا معیار انتہائی بدترین ہے ، پولیس نےزخمیوں کے بیانات ہی ریکارڈ نہیں کیے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس ، سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو کیس میں التوا کے بغیر فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی ،
5
لاہور ہائیکورٹ کا بڑا حکم ، کسی علاقے میں کم عمر بچے نے ایکسیڈنٹ کیا تو ایس ایچ او بھی ذمہ دار ہوگا ، بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے ، پولیس اہکار کسی شہری کے ساتھ زیادتی نہ کریں اگر کوئی شہری پولیس اہلکار کے خلاف زیادتی کرتا پکڑا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔ لاہور ہائیکورٹ میں ڈیفنس کار حادثہ کیس کی سماعت میں جسٹس علی ضیا باجوہ کے ریمارکس، عدالت کا گرفتار کم سن ڈرائیوروں کے مقدمات کا ریکارڈ نہ بنانے کا حکم ، جسٹس علی ضیا باجوہ کی چیف ٹریفک پولیس کے اقدامات کی تعریف، کم عمر ڈرائیورز کے خلاف پولیس کو بھی کارروائی کو اختیار دیدیا پولیس بھی وارڈنز کے ساتھ ملکر کارروائی کرے ۔ عدالت نے کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج نہ کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔ مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات شامل ہونے پر درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کا حکم ، جسٹس علی ضیا باجوہ نے ملزم افنان کی درخواست پر سماعت کی ۔
6
ریاست کے ہوتے ہوئے مسلح جدوجہد غیر شرعی ہے ، ہم پاکستان مخالف کسی ایجنڈے اور سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ دہشت گردی اور انتہا پسندی کی ملک میں کوئی گنجائش نہیں ، جن ملکوں میں ادارے مضبوط ہوتے ہیں وہ ملک مضبوط ہوتا ہے ، بلوچستان اور ملک کے دیگر حصوں میں دہشتگردی کرنےو الے درندہ صفت لوگ ہیں کسی کو اختیار نہیں کہ وہ پاکستان میں نفرت کو بڑھکائے ، ہم اپنی فوج اور سپہ سالار کے ساتھ کھڑے ہیں ، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی میڈیا سے گفتگو
7
نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا دورہ گوجرانوالہ، محسن نقوی نے متعدد ترقیاتی منصوبوں پر کام کا جائزہ لیا، گوجرانوالہ میں یونیورسٹی کے قیام کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا۔ وزیراعلیٰ کا فلیگ شپ پراجیکٹ ایکسپریس وے موٹر وے لنک روڈ کا تفصیلی دورہ، کمشنر گوجرانوالہ کی کارکردگی کو سراہا امید ہے گوجرانوالہ ، لاہور سیالکوٹ موٹر وے منصوبہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کیا جائے گا ، محسن نقوی
8
ورلڈ کپ میں ریکار ڈ ساڑھے 12لاکھ سے زائد شائقین کی شرکت، آئی سی سی نے نئے ریکارڈ کا اعلان کر دیا۔ اس سے پہلے 2015کے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے ورلڈ کپ میں 10لاکھ لوگوں نے شرکت کی تھی ۔


