1
سپریم کورٹ میں سرکاری افسران کیساتھ صاحب لکھنے پر پابندی عائد کر دی ، تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ لکھا عوام کے پیسے سے تنخواہ لینے والوں کے نام کے ساتھ صاحب کا لفظ لگانا نامناسب ہے ۔ صاحب کے لفظ سے افسرخود کو احتساب سے بالاتر تصور کرتا ہے ۔ ناقابل احتساب کی غلط فہمی ناقابل قبول اور مفاد عامہ کے خلاف ہے ۔

2

کراچی میں ڈاکو بے قابو، اورنگی میں ایک اور گھر کا صفایا، فٹبال چورنگی کے قریب نصف درجن ڈاکو گھر میں گھسے ، اہلخانہ کو یرغمال بنا کر سامان بٹورا گھر سے متصل پکوان سینٹر اور موبائل شاپ بھی لوٹ لی ۔

3

اسٹیل ملز بند، پیداوار صفر ، موذن اور خطیب یہاں مستقل ہونے یہاں آ گئے ، پاکستان اسٹیل ملز کے 35سے زائد موذن اور خطیبوں کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ کے ریمارکس، وکیل نے موقف اپنایا پھر نماز کون پڑھائے گا تو قائمقام چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے آپ خود نماز پڑھائیں، اسٹیل ملز سال سے بند پڑی ہیں۔ بغیر کام کے لوگوں کو پیسے دیے جا رہے ہیں ہ تو بوجھ ہے ۔

4

عمر گل اور سعید اجمل قومی ٹم کے بولنگ کوچ مقرر، عمر گل پیسرز، سعیداجمل اسپنرز کو گر سکھائیں گے ۔ عمر گل کہتے ہیں پاکستانی بولنگ نئی بلدیوں تک لے جائیں گے ، سعیداجمل کا کہنا ہے وہ ملک میں اسپین بولنگ کیلئے کردار ادا کرتا رہوں گا۔

5

پی سی بی کا کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ میں ردوبدل کا فیصلہ، وہاب ریاض کو سنٹرل کنٹریکٹ میں تبدیلی کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔ اے ،بی کیٹگری کے کھلاڑیوں کی کیٹگری میں بھی تبدیلی کا امکان ، ڈی کیٹگری میں موجود ٹیسٹ کپتان شان مسعود کی ترقی متوقع،