1

سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل کالعدم ، نوٹیفکیشن غیرقانونی قرار دے دیا، 29اگست سے آج تک کی کارروائی کالعدم قراردیا جاتا ہے ۔ جیل میں ہونے والی تمام کارروائی کی کوئی حیثیت نہیں ، اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی انٹرا کورٹ اپیل منظور، 29اگست اور اس کے بعد وزارت قانون کے تمام نوٹیفکیشن غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ  نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت جج کی تعیناتی درست اور قانون کے مطابق قرار دیدی۔ جیل میں ٹرائل تب ہی کیاجاسکتا ہے جب اوپن ٹرائل کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں ، ان کیمرا ٹرائل بھی تب ہی کیا جا سکتا ہے جب تمام قانونی عمل مکمل ہو ۔ غیر معمولی حالات میں قانون کے مطابق ٹرائل جیل میں کیاجاسکتا ہے ۔ کابینہ فیصلوں پر وزارت قانون کے نوٹیفکیشن غیر موثر سمجھے جائیں ۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کااطلاق ماضی کے ٹرائل پر نہیں ہوگا۔ جسٹس گل حسن اورنگزیب کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سنایا ،مختصر تحریری فیصلہ جاری

2

فیصل کریم کنڈی نے کہا بلاول بھٹو مخالفین کو جمہوریت کے آداب یاد دلا رہے ہیں، ہم نے پی ٹی آئی والی زبان استعمال نہیں کی ، 18ویں ترمیم کے خلاف بات کی جائے گی تو پیپلزپارتی ضرور بولے گی ، اسحاق ڈار نے 18ویں ترمیم سے متعلق خبروں کی تردید کر دی۔ سینیٹ سے خطاب مں کہا ن لیگ نے کوئی فیصلہ کیا نہ ہی منشور کمیٹی کو ہدایت دی ضرورت کے مطابق اگر ہائوس ترمیم کرنا چاہے تو کر سکتا ہے ۔

3

غزہ میں کسی بھی وقت جنگ بندی کا امکان، اسرائیلی وزیراعظم کی طرف سے مثبت بیان ، اسرائیل اور حماس معاہدے کے قریب پہنچ گئے ۔ ابتدائی طور پر 5روز کی جنگ بندی ہوگی۔ 50اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے 300فلسطینیوں کی رہائی ہو گی۔ سعودی ولی عہد کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ ، دو ریاستی حل کے سوااستحکام کا کوئی راستہ نہیں ، اسرائیلی جارحیت، فلسطینیوں کی جبری بے دخلی مسترد، محمد بن سلمان کا غیر معمولی اجلاس سے خطاب

4

فلسطینی خاتون صحافی آیت کا شہادت سے ایک روز پہلے پیغام، اسرائیل بیت الاحیہ میں فاسفورس بم برسا رہا ہے ، صورتحال انتہائی بدتر ہے شاید یہ میرا آخری پیغام ہو، آیت کا پیغام

5

پی ٹی آئی رہنما علی ظفر نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی نے ہدایت کی ہے کہ انتخابات آ رہے ہیں جلسوں کا آغاز کر دیا جائے ، پہلا جلسہ دسمبر میں پشاور میں ہوگا، ہمیں روکا گیا تو سپریم کورٹ جائیں گے۔

6

شہبازشریف کو بڑا بھائی کہنے والے لیول پلیئنگ فیلڈ کا شکوہ کر رہے ہیں ، پی ڈی ایم غیر فطری الائنس تھا ، انجام ایسا ہی ہونا تھا، استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عمران اسماعیل کہتے ہیں 9مئی کے واقعے کی وجہ سے نئے پاکستان کا خواب پورا نہ ہو سکا، اس واقعے میں ملوث لوگ اپنے کیے کی سزا بھگت رہے ہیں۔ کے ایم سی کے چیئرمینوں کو ان کی پارٹی نے بے یارومددگار چھوڑ دیا تھا آج کے ایم سی کے ارکان نے آئی پی پی کی حمایت کا مکمل اعلان کیا ہے ۔ کراچی کی بہتری کے لیے لائحہ عمل بنائیں گے۔

7

ایم کیو ایم کے 3سابق ارکان کی سعید غنی کے ساتھ پریس کانفرنس ،سابق ارکان نے کہا بندوق کا دور ختم ہو گیا، دھمکیوں سے نہیں ڈرتے، شہری اور دیہی سندھ کا فرق ختم کرنے ائے ہیں ۔ سعید غنی نے کہا بانی کو گالیاں دینے والے مصطفی کمال نے ایم کیو ایم ہائی جیک کر لی ۔

8

چکوال مدرسے کے 5طلبا سے زیادتی کی تصدیق ، ترجمان ڈسٹرکٹ اسپتال کا کہنا ہے طلبا پر جسمانی تشدد بھی کیا گیا۔ تیز دھار آلے سے جسم پر اے اور زیڈ لکھنے کی بھی تصدیق ہوئی ۔ 15مں سے 6طلبا نے میڈیکل کرایا۔ 9طلبا کے والدین کا میڈیکل کرانے سے انکار، وفاق المدارس الاسلامیہ اور تنظیمات اہلسنت کے مرکزی قائدین کی پریس کانفرنس ، دعوی کیا جسمانی تشدد ہوا جنسی زیادتی نہیں ہوئی ۔ مدرسہ سیل کرنے کاجواز نہیں ، جرم ثابت ہو تو سزا دیں ، ادارے تحقیقات کریں اگر جرم ثابت ہو جائے تو قرارواقعی سزا دی جائے ۔

9

پنجاب حکومت نے بھی سویلین کا ملٹری ٹرائل روکنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا اپیل میں موقف اپنایا کورٹ  کا فیصلہ آئین اور قانون حقائق کے خلاف ہے ، یہ معاملہ ہائیکورٹ میں جانا چاہیے تھا، سپریم کورٹ نے 184تین کے تحت اپنا آئینی دائرہ کار استعمال کیا آئین و قانون کے مطابق دیگر فورمز موجود ہوں تو 184تین کا دائرہ اختیار استعمال نہیں کیا جا سکتا۔