1
شہید سپاہی شاہ زیب کی نماز جنازہ گوجر خان میں ادا کر دی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں میں سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں سینئر حاضر سروس فوجی افسران، عزیز و اقارب اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہادت قبول کرنے والے سپاہی شاہ زیب کی عمر 26 سال تھی، شہید سپاہی ضلع راولپنڈی کا رہائشی تھا، سپاہی شاہ زیب کی شہادت دیسی ساختہ بم پھٹنے سے ہوئی تھی۔
2
مذاکرات کامیاب: پاک افغان طور خم بارڈر کھول دیا گیا۔ پاک افغان حکام کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، طورخم بارڈر گیٹ ایکسپورٹ اور امپورٹ کے لئے بند کیا گیا تھا، بارڈر کھولنے سے ایکسپورٹ اور امپورٹ مال بردار گاڑیاں روانہ ہوگئیں۔واضح رہے کہ طور خم بارڈر بند ہونے سے ہر قسم کی امپورٹ اور ایکسپورٹ مکمل طور پر بند ہوگئی تھی جس کے باعث بارڈر پر گاڑیوں کی لمبیں قطاریں لگی رہیں۔
3
جناح ہاؤس حملے میں 29 روپوش ملزموں کی شناخت مکمل، پولیس کے حوالے،انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 28 نومبر کو ملزموں کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا، تفتیشی افسر نے ملزموں کی شناخت پریڈ رپورٹ پیش کی، جس میں کہا گیا کہ تمام 29 ملزم شناخت ہو چکے ہیں۔تفتیشی افسر نے رپورٹ میں کہا کہ ملزمان جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہیں، ملزموں کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے، انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے سماعت کی۔
4
نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے کہا ہے کہ محکموں کے معاملات میں بدانتظامی اور غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، خود باقاعدگی سے دورہ کر کے معاملات کا جائزہ لوں گا۔نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ کے زیر صدارت ہنگامی اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبائی وزراء چیف سیکرٹری، سیکرٹری اری گیشن، کمشنر پشاور، سی سی پی او نے شرکت کی۔وزیر اعلیٰ نے نہروں کی دیکھ بھال اور صفائی صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار کیا، انہوں نے صوبائی وزیر اور سیکرٹری کو نہروں کی دیکھ بھال اور مرمت کی نگرانی کی ہدایت کی۔
5
سابق ایم این اے سردار ملک عامر یار واران نے بھی پی ٹی آئی سے راہیں جدا کر لیں،سردار ملک عامر یار نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، ملک عامر یار وارن این اے 167 سے پی ٹی آئی کے امیدوار تھے، ملک عامر یار وارن اس حلقہ سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر ایم این اے بھی منتخب ہوچکے ہیں۔ملک عامر یار وارن نے آئندہ عام انتخابات میں نواب بہاول عباسی کے ساتھ الائنس اور آئندہ انتخابات میں آزاد حیثیت سے حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔


