1

خیبرپختونخوا کا 58 ہزار مشکوک شناختی کارڈز بلاک کرنے کا فیصلہ،دستاویز کے مطابق محکمہ داخلہ نے نادرا کو جعلی شناختی کارڈ بلاک کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں اور جعلی پی او آر، افغان کارڈ بلاک کرنے کیلئے خط نادرا کو ارسال کیا ہے۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ پشاورمیں 9 ہزار 720 غیرقانونی مقیم افراد کی میپنگ کا عمل بھی مکمل ہوگیا اور بلاک کارڈز کی تفصیلات کے حوالے سے تمام ڈپٹی کمنشرزکو پانچ دن کی آخری ڈیڈ لائن دی گئی۔

2

غزہ: اسرائیلی فوج کی نصیرات کیمپ میں گھرپر بمباری، 17 افراد شہید،فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی مغویوں اور فلسطینی قیدیوں کا تبادلہ مرحلہ وار کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایک دن میں 10 اسرائیلی مغوی اور 30 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔اس کے علاوہ غزہ میں انسانی امداد کے 300 ٹرک خوراک، طبی آلات اور ایندھن غزہ لایا جائے گا۔

3

فیفا ورلڈکپ کوالیفائر راؤنڈ: تاجکستان نے پاکستان کو شکست دے دی،اسلام آباد میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر راؤنڈ 2 کے گروپ جی کے میچ میں تاجکستان نے میزبان پاکستان کو آؤٹ کلاس کر دیا۔ میچ برق رفتاری سے شروع ہوا اور مہمان ٹیم نے لگا تار دو گول داغ دیے۔ابھی چند منٹ بھی نہ گزرے تھے پاکستان کی جانب سے رئیس نبی نے گول بنا کر اسکور 1-2 کر دیا لیکن اس کے بعد تاجک ٹیم چھائی رہی، پے در پے حملے کیے اور پہلے ہاف کے اختتام پر ایک کے مقابلے میں چار گول کی برتری حاصل کر لی۔

4

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا مثبت دن، 100 انڈیکس میں 293 پوائنٹس کا اضافہ،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ایک ارب شیئرز کے کاروبار کے باوجود 100 انڈیکس کی تین دن پرانی بلند ترین سطح برقرار رہی البتہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن اگست 2021 کے بعد بلند ترین سطح 8 ہزار 322 ارب روپے ہوئی ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بینچ مارک 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 57 ہزار 691 رہی جو17نومبر کو رقم ہوئی تاریخی بلند ترین سطح 57 ہزار 750 سے 58 پوائنٹس کم رہی، کاروباری دن میں 100 انڈیکس 514 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔100 انڈیکس آج 293 پوائنٹس اضافے سے 57 ہزار 371 پر بند ہوا ہے۔

5

ڈپٹی چیئرمین نیب کو 15 لاکھ اور پی جی کو 16 لاکھ سے زائد ماہانہ ملیں گے: تنخواہ کابینہ سے منظور،ذرائع کے مطابق ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر کو 15لاکھ روپے ماہانہ اور مراعات دینے کی منظوری دی گئی ہے جب کہ پراسیکیوٹرجنرل نیب سید احتشام شاہ کیلئے 16لاکھ 58 ہزار روپے تنخواہ اور مراعات کی منظوری دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ ڈپٹی چیئرمین نیب کو 500 لیٹر پیٹرول، بجلی،گیس اور دیگر الاؤنس ہائیکورٹ کے جج کے مساوی ملیں گے جب کہ پراسیکیوٹر جنرل نیب کو 600 لیٹر پیٹرول، گاڑی بمعہ ڈرائیور، بجلی، گیس اور دیگرالاؤنس سپریم کورٹ جج کے مساوی ملیں گے۔

6

طورخم پرکارگو گاڑیوں کے ڈرائیورز کیلئے بھی ویزا پاسپورٹ کی شرط لازمی، کسٹم حکام کے مطابق ڈرائیورز ویزا پالیسی کی شرط پر عمل درآمد آج سے شروع ہوگیا ہے۔کسٹم حکام نے بتایا کہ طورخم سرحد پر ڈرائیورز کی سفری دستاویزات چیک کی جائیں گی، کارگو گاڑی کے ڈرائیورز کے لیے ویزا شرط وفاقی حکومت کا فیصلہ ہے۔دوسری جانب کسٹم ذرائع نے بتایا کہ طورخم پر افغان حکام نے ویزے نہ دینے کا الزام لگا کر دو طرفہ تجارت معطل کردی ہے۔