راولپنڈی (ای پی آئی ) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کار سرکار میں مداخلت کے مقدمے مری کی سول عدالت میں پیش ہو گئے۔

شیخ رشید اپنے وکیل ایڈووکیٹ سردار شہباز خان اور راجہ ماجد نور کے ہمراہ جوڈیشل مجسٹریٹ محمد ذیشان کی عدالت میں پیش ہوئے ۔

دوران سماعت پولیس کی جانب سے مقدمہ کا چالان عدالت میں جمع کرا دیا گیا ۔ جس کے بعد عدالت نے شیخ رشید کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی ،

عدالت نے شیخ رشید کے وکلاء کو اگلی سماعت پر دلائل پیش کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔

واضح رہے کہ شیخ رشید احمد کیخلاف مری میں رواں برس فروری میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، شیخ رشید کے خلاف کارسرکار میں مداخلت کا مقدمہ مری میں درج ہے۔