لاہور (ای پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی 9 مئی کو گلبرگ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت 27 نومبر تک ملتوی کر دی۔

تفصیل کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کی درخواست پر انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج ارشد جاوید نےدرخواست ضمانت پر سماعت کی۔

دوران سماعت عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی وکیل سے دلائل طلب کر لیے۔یادرہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد پر عوام کو فسادات پر اکسانے اور بغاوت کا الزام ہے، گلبرگ پولیس نے سابق صوبائی وزیر و پی ٹی آئی رہنما اور دیگر کیخلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔