اسلام آباد(ای پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اورسابق وفاقی وزیر اسد عمر کیخلاف پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ،
تفتیشی افسر کے بیان پر اسد عمر نے درخواست ضمانت واپس لے لی ۔
تفصیل کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کاکڑ نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کی،
تفتیشی افسر نے بیان دیا کہ اسد عمر مقدمہ میں گرفتاری مطلوب نہیں،پولیس بیان کے بعد اسد عمر کے وکلا نے درخواست ضمانت واپس لے لی،عدالت نے تفتیشی افسر کے بیان کی روشنی میں درخواست ضمانت نمٹا دی۔


