اسلام آباد(ای پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف کی سابق رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نکالنےکی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ،عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تفصیل کے مطابق سابق وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنےکی درخواست پر سماعت ہوئی،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کی،وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ڈپٹی اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے،

عدالت نے کہاکہ اسلام آباد میں کئی لوگوں پر کرمنل کیسز ہیں، صرف شیریں مزاری کا نام کیوں شامل کیاگیا،پولیس وکیل طاہر کاظم نے کہاکہ شیریں مزاری کے خلاف 7مقدمات درج ہیں،شیریں مزاری کی ٹریول ہسٹری کافی زیادہ ہے،

عدالت نے کہاکہ کیسز درج ہیں یا ٹریول ہسٹری زیادہ ہے، یہ تو کوئی بات نہ ہوئی،عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔