1
لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم وزراء کمیٹی کی رپورٹ مسترد، اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو 29نومبر کو طلب کر لیا۔ وزیر دفاع ، وزیر داخلہ ، سیکرٹری دفاع سیکرٹری داخلہ کو بھی پیش ہونے کا حکم، یہ کام ایگزیکٹو کا تھا لیکن عدالت کررہی ہے ۔ اس میں کوئی ایسی بات نہیں مذاق بنایا جارہا ہے ، ہم اسلام آباد میں بیٹھ کر بلوچستان کے حقوق کی بات کررہے ہیں، سات روز کا وقت دیتا ہوں عملدرآمد کریں ، جسٹس محسن اختر کیانی کے ریمارکس
2
سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس جاری، سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی، کیا قانون کے مطابق یہ کیس قابل ضمانت ہے ، جسٹس سردار طارق مسعود کا استفسار، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی سیکشن 12کے تحت یہ قابل ضمانت کیس ہے، وکیل سلمان صفدر کا جواب، الزام بنیادی طور پر کاپی گم ہونے کا نہیں متن پبلک کرنے کا ہے ، جسٹس یحییٰ آفریدی کے ریمارکس، ماتحت عدالت کے سامنے کئی گھنٹے دلائل دئیے ۔ وکیل سلمان صفدر آپ مقدمات کو سیاسی طور پر چلائیں گے تو یہی ہوگا، جسٹس سردار طارق مسعود، عدالت کی ایف آءی اے کے تفتیشی افسر کی بغیر نوٹس عدالت آنے پر سرزنش،
3
جلاؤ گھیراؤ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع،عدالت نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں عظمیٰ خان اور علیمہ خان کی عبوری ضمانتوں میں 9 دسمبر تک توسیع کر دی۔چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں اور اسد عمر سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔عظمیٰ خان اور علیمہ خان عبوری ضمانت ختم ہونے پر لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئیں۔اسد عمر اور زین قریشی عدالت پیش نہیں ہوئے، انہوں نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی، عدالت نے دونوں ملزمان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ ملزمان شامل تفتیش نہیں ہو رہے، تفتیش بھی مکمل نہیں ہوئی مہلت دی جائے۔واضح رہے کہ عدالت نے آج تک عظمیٰ خان اور علیمہ خان کی ضمانت منظور کر رکھی تھی، عدالت نے پولیس سے ملزمان کی تفتیشی رپورٹ بھی طلب کی تھی۔
4
عدالت نے 9 مئی کو گلبرگ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 نومبر تک ملتوی کر دی۔لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔دوران سماعت لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی وکیل سے دلائل طلب کر لیے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد پر عوام کو فسادات پر اکسانے اور بغاوت کا الزام ہے، گلبرگ پولیس نے سابق صوبائی وزیر و پی ٹی آئی رہنما اور دیگر کیخلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
5
سرگودھا گھر کی چھت گرنے سے دوبچوں سمیت 4 افراد جاں بحق،افسوس ناک واقعہ گھر کی بوسیدہ چھت پر اینٹوں کے اوور لوڈ کے باعث پیش آیا ، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، ریسکیو کے مطابق چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والوں میں فاطمہ ، حرم فاطمہ، 35 سالہ باب محمد سلیم اور معراج فاطمہ شامل ہیں۔
6
اسرائیل اور حماس کے درمیان یرغمالیوں کے بدلے چار روزہ جنگ بندی پراتفاق، قطر نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ میں عارضی وقفے کا اعلان کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کردیا ۔قطر کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ میں وقفہ کیا جائے گا، جنگ میں وقفے کا آغاز 24گھنٹے کے اندر ہوگا۔قطری وزارت خارجہ کاکہنا ہے کہ معاہدے کے تحت درجنوں فلسطینی اور اسرائیلی قیدیوں کا تبادلہ ہوگا۔
7
سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، تاریخ میں پہلی بار 58 ہزار کی حد عبور، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کی لہر جاری ہے جبکہ امریکی ڈالر بھی تنزلی کا شکار ہے۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تاریخ میں پہلی بار 100انڈیکس 663 پوائنٹس اضافے کیساتھ 58 ہزار کی حد عبور کر گیا ہے۔سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 668 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 58 ہزار 55 پر آ گیا۔
8
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کو مہنگائی سے نجات دلانا اولین چیلنج ہے۔صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) شہباز شریف سے سابق سینیٹر وقار احمد اور خیبر پختونخوا کے پارٹی صدر انجینئر امیر مقام نے ملاقات کی، سابق سینیٹر وقار احمد اور امیر مقام نے آشیانہ اقبال ریفرنس میں بریت پر شہباز شریف کو مبارک دی۔شہباز شریف نے سابق سینیٹر وقار احمد اور امیر مقام کا شکریہ ادا کیا، ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


