1
جبری گمشدگی کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد کیس، وزیراعظم آئندہ سماعت پر طلب،عدالت نے کہا کہ کمیشن کی سفارشات کے مطابق 55 لاپتہ بلوچ طلبا پیش کریں ورنہ نگراں وزیراعظم پیش ہوں، عدالت نے بلوچ طلبا کی عدم بازیابی پر 29 نومبر کو نگران وزیراعظم کو طلب کر لیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر دفاع، وزیر داخلہ، سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری داخلہ کو بھی پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
2
شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست پرفیصلہ محفوظ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق جہانگیری نے درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ پورے اسلام آباد میں کئی لوگوں پرکرمنل کیسز ہیں، صرف شیریں مزاری کا نام کیوں شامل کیا گیا؟ اس پر وکیل نے بتایا کہ شیریں مزاری کے خلاف 7 مقدمات درج ہیں، ان کی ٹریول ہسٹری کافی زیادہ ہے۔
3
عمران خان کا سائفر بیان، امریکا نے اگلے ہی دن ردعمل ظاہر کیا تھااسلام آباد امریکی سفارت خانے کی جانب سے 28 مارچ 2022ء کو وزارت خارجہ کو بتا دیا گیا تھا کہ اس وقت کے وزیراعظم عمران خان کا عوامی ریلی میں سائفر کے حوالے سے بیان کو ’’امریکا میں اچھا نہیں سمجھا جا رہا۔‘‘
4
پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس تفتیشی افسر نے اسد عمر کیخلاف کیس واپس لے لیااسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج عبدالغفور کاکڑ نے اسد عمرکے خلاف پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں پولیس کے تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت تفتیشی افسر نے سابق وزیر کے خلاف کیس واپس لینے کا بیان دیا اور کہاکہ اس کیس میں اسدعمر کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے۔
5
فیکٹ چیک کیا حکومت نے بینکوں کو غزہ کیلئے عطیات جمع کرنے سے روک دیا ہے؟


