اسلام آباد(ای پی آئی ) مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی ایفی ڈرین کیس میں لاہور ہائیکورٹ سے بریت کے فیصلے کے خلاف اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی ،کیس کی تیاری کےلئے وقت مانگ لیا

تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کے خلاف مارچ 2012 میں ایفی ڈرین کا کیس سامنے آیا جس پر 2018 میں ٹرائل کورٹ نے عمر قید کی سزا سنائی گئی

حنیف عباسی کی جانب سے سزا کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی گئی جس پر 18 اکتوبر 2023 کو ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کو کیس سے بری کر دیا

ہائیکورٹ کی جانب سے حنیف عباسی کو بری کرنے کے فیصلے کو اے این ایف کی جانب سے سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے

اے این ایف کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ کیس کی تیاری اور متعلقہ دستاویز کیلئے مہلت دی جائے،رجسٹرار سپریم کورٹ نے اے این ایف کو اپیل دائر کرنے کیلئے مزید 14روز کی مہلت دیدی۔