1

پرانے سیاستدان سیاست ہی چھوڑ دیں ، بزرگ سیاستدان اپنے گھر یا مدرسے میں بیٹھیں، بلاول بھٹو کا مشورہ، نوجوانوں کا مطالبہ ہے پرانے سیاستدانوں سے جان چھڑائیں ، جس طرح سے یہ سیاست کررہے ہیں مسائل میں اضافہ ہوگا۔ 18ماہ کی حکومت نے عوامی مسائل کے بجائے ذاتی دشمنی پر توجہ دی، پی ٹی آئی دور میں ٹک ٹاکرز اور میاں صاحب کے دور میں اشرافیہ کی حکومت بنتی ہے ۔ حکومت بنائوں گا تو اٹھارہویں ترمیم پر عملدرآمد کروں گا، چترال کی سیٹ ہماری خاندانی ہے ، آصفہ بی بی سے کہوں گا یہاں سے الیکشن لڑیں ، چیئرمین پیپلزپارٹی کا چترال میں ورکرز کنونشن سے خطاب

2

طلبہ کی بازیابی کے لیے قائم وزرا کمیٹی کی رپورٹ مسترد، اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعطم انوارالحق کاکڑ کو 29نومبر کو طلب کر لیا۔ وزیر دفاع، وزیر داخلہ ، سیکرٹری دفاع سیکرٹری داخلہ کو بھی پیش ہونے کا حکم ، یہ کام ایگزیکٹو کا تھا لیکن عدالت کررہی ہے ۔ اس میں ایسی کوئی بات نہیں سب مذاق بنایا جارہا ہے ۔ ہم اسلام آباد میں بیٹھ کر بلوچستان کے حقوق کی بات کررہے ہیں ، سات روز کا وقت دیتا ہوں عملدرآمد کریں ، کیا ہم معاملہ اقوام متحدہ کو بھیج کر اپنے ملک کی بے عزتی کرائیں ؟جسٹس محسن اختر کیانی کے ریمارکس

3

سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس جاری، سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی، کیا قانون کے مطابق یہ کیس قابل ضمانت ہے ؟جسٹس سردار طارق مسعود کا استفسار، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی سیکشن 12کے تحت یہ قابل ضمانت کیس ہے ، وکیل سلمان صفدر کا جواب ، الزام بنیادی طور پر کاپی گم ہونے کا نہیں اس کا متن پبلک کرنے کا ہے ، جسٹس یحییٰ آفریدی کے ریمارکس، ماتحت عدالت کے سامنے کئی گھنٹے دلائل دئیے ، وکیل سلمان صفدر ، آپ مقدمات کو سیاسی طور پر چلائیں گے تو یہی ہوگا، جسٹس سردار طارق مسعود ، درخواست گزار کےمطابق این ایس سی کی دوسری میٹنگ تک سائفر کی کاپی گم نہیں ہوئی تھی ، حکمنامے کا متن ، عدالت کای یف آئی اے کے تفتیشی افسر کی بغیر نوٹس آنے پر سرزنش،

4

لاہور ہائیکورٹ نےسنگین غداری کیس میں جو ریلیف دیا وہ تو مانگا ہی نہیں گیاتھا ، جس طرح کے اختیارات آرٹیکل187کے تحت سپریم کورٹ کو حاصل ہیں کیا وہ ہائیکورٹ کے پاس بھی ہیں ؟ لاہور ہائیکورٹ نے دائرہ اختیار کیسے استعمال کیاوہ حیران کن ہے ۔ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ درست بھی ہو تو دائرہ اختیار نہ ہونے پر برقرار نہیں رہ سکتا، لاہور ہائیکورٹ نے ہائیکورٹ کے ہی 3ججز کے خلاف رٹ جاری کر دی لاہور ہائیکورٹ نے دائرہ اختیار کن بنیادوں پر استعمال کیا؟ چیف جسٹس کے مشرف سے متعلق فیصلے کے ریمارکس، کوئی وجوہات واضح نہیں کی گئیں وکیل حامد خان کا جواب، کیا وفاق نے بھی دائرہ اختیار پر اعتراض نہیں کیا؟جسٹس اطہر من اللہ کا استفسار، کسی نے کچھ بھی نہیں کہا سب ایک صفحہ پر تھے ، وکیل حامد خانکا جواب، عدالتی معاون نے بھی کچھ نہیں کہا وہ بھی ایک پیج پر تھے جسٹس منصور علی شاہ ، بظاہر ایسا ہی لگتا ہے کہ عدالتی معاون بھی ایک پیج پر تھے، وکیل حامد خان ، مشرف کیس کی سماعت 28نومبر تک ملتوی

5

صدر ن لیگ شہباز شریف سے سابق ارکان پارلیمنٹ کی ملاقات، مخدوم سید مبین عالم ، مسعود عالم ، مبین ضامن ، باسط سلطان بخاری کا نون لیگ میں شمولیت کا اعلان ، معاشی خود انحصاری کے لیے سیاسی استحکام ضروری ہے ، پاکستان کے معاشی مفادات کا تقاضہ ہے کہ سیاسی استحکام سے بحرانوں کا مقابلہ کیا جائے ، مہنگائی سے عوام کو نجات دلانا اولین چیلنج ہے ۔ پاکستان اور عوام کو معاشی بدحالی سے نجات دلانا قومی ایجنڈا ہے ۔ ملک کی بہتری کے لیے کوشش کرتے رہیں گے ۔ شہبازشریف کی گفتگو

6

سینیٹر وقارا حمد خان کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان ، لیڈر شپ کے دلیرانہ فیصلوں کی وجہ سے میں قائل ہوا، نوازشریف، شہبازشریف نے ملک کو معاشی بحران سے نکالا، جو بڑا فیصلہ تھا۔ کوئی بھی سیاسی جماعت اپنا نقصان نہیں کرتی ، سینیٹر وقار احمد خان کی گفتگو، امیر مقام نے کہا کہ ملک کو استحکام کی ضرورت ہے ۔ ملک کی بہتری کے لیے جو ہو سکے گا ن لیگ وہ کرے گی،

7

مری میں مریم نواز کی نوازشریف کے ساتھ گاڑی میں سیر، نوازشریف نے خود ڈرائیونگ کی ، اہلیہ کلثوم نواز کے ساتھ گزری یادوں کو صاحبزادی کے ساتھ شیئر کیا۔ میں اور کلثوم نواز پیدل مری سے چھانگلہ گلی جایا کرتے تھے ۔ نوازشریف کی گفتگو

8

میں خود کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں، نوازشریف، شہبازشریف ، آصف علی زرداری بھی خود کو احتساب کے لیے پیش کریں ۔ یہ لوگ امریکی سرپرستی حاصل کر کے سمجھتے ہیں پھر مسلط ہو جائیں گے ، امریکا کا باپ بھی ان کو ہم پر مسلط نہیں کرسکتا۔ حکمرانوں نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا۔ ہم کمانے والے نہیں خدمت کرنے والے ہیں ۔ پاکستان میں وسائل کی کمی نہیں انصاف کی کمی ہے ۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا پشاور میں جلسے سے خطاب