1
امن کی راہ ہموار، اسرائیل عارضی جنگ بندی پر تیار، حماس کا کہنا ہے 4 دن کیلئے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی پر اتفاق ہوا، جنگ بندی میں وقفے کے دوران کسی کو گرفتار نہیں کرے گا۔ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی آپریشن روک دیا جائے گا، غزہ میں امداد کے سینکڑوں ٹرک پہنچائے جائیں گے ۔ فضائی حدود مکمل طور پر بند رہیں گی، آئندہ ہر 10اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی پر لڑائی میں ایک روز کا وقفہ دیا جائے گا۔ حماس کے مطابق مصر اور قطر کی سرپرستی میں معاہدے پر پہنچے ، جنگ کے وقفے کا اعلان کل ہوگا۔
2
جنگ بندی پر اتفاق ہوتے ہوئے بھی اسرائیل نے 100فلسطینی شہید کر دئیے ۔ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی کارروائیاں، کمال عدوان اسپتال کے اطراف حملے ، درجنوں شہید ، طولکرم کیمپ پر بھی اسرائیل نے بم برسائے ، 5شہید، خان یونس اور انڈونیشیا اسپتال پر بمباری ، درجنوں شہید ، غزہ میں اب تک 14ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں ، جن میں 5800سے زائد بچے ہیں ، اسرائیل زیر حراست فلسطینیوں کو قتل کرنے لگا، خان یونس میں 100شہیدوں کی اجتماعی تدفین، اسرائیلی فوج نے الشفا اور بیت الہنون اسپتال سے حراست میں لیا۔
3
لاپتہ بلوچ طلبہ لائیں یا وزیراعظم خود آئیں ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نگران وزیراعظم کو پیش ہونے کا حکم دیدیا، جبری گمشدگی کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد کیس میں حکم، سیاستدان کا وقت ہے 55لاپتہ بلوچ طلبہ پیش کرے ورنہ وزیراعظم حاضر ہو ، وزرائے دفاع، داخلہ ، سیکرٹریز 29نومبر کو طلب ، عدالت کا وزرا کمیٹی کی 6نکاتی رپورٹ پر اظہار برہمی ، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دئیے رپورٹ عدالت کیلئے شرم کا مقام ہے ، وزیراعظم ، وزیرداخلہ بلوچستان سے ہیں احساس ہونا چاہیے تھا، یہ بلوچ طلبہ کا معاملہ ہے کیا معامہ اقوام متحدہ بھیجیں؟ملک کی بے عزتی کرائیں ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل بار بار وزیراعظم کو نہ بلانے کی استدعا کرتے رہے عدالت نے کہا ان کو بلانا کوئی راکٹ سائنس نہیں اس ملک کے لوگوں کے ساتھ اس سے بڑھ کر اور کیا توہین ہوگی کہ لوگ گمشدہ ہور ہے ہیں ۔ سات دن کا وقت دیتا ہوں عملدرآمد کریں۔
4
ایم کیو ایم اور لیگی وفد کے درمیان ایک اہم سیاسی بیٹھک، انتخابی اتحاد سمیت مختلف امور پر گفتگو، ایم کیو ایم نے موقف اپنایا سیٹ ایڈجسٹمنٹ 2013کے الیکشن نتائج پر کیا جائے ، امین الحق بولے پیپلزپارٹی نے سندھ کو برباد کر دیا، ایسی حکمت عملی بنائیں گے کہ آئندہ وزیراعلیٰ اور وزیراعظم ہمارا ہو، نہال ہاشمی نے کہا سندھ میں شہباز اسپیڈ لے کر آئیں گے، شہباز اسپیڈ سندھ کے نوجوانوں کا حق ہے ۔
5
190ملین پائونڈ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش، وفاقی کابینہ کی کمیٹی برائے ای سی ایل نے چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 29افراد پر سفری پابندیوں کی سفارش کر دی ۔ نیب کی سفارش پر چیئرمین پی ٹی آئی ، بشری بی بی فرحت شہزادی ، مراد سعید ، بیوروکریٹس اور ریونیو افسران کے نام بھی شامل ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے شاہ محمود اور اسد عمر کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں ، ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی ، شاہد اشرف تارڑاور دیگر حکام نے شرکت کی ۔ ذیلی کمیٹی کی سفارشات پر نگران کابینہ کو ارسال کی جائیں گی۔
6
پاکستان سمیت کسی ملک میں سیاسی امیدوار سے متعلق کوئی رائے نہیں رکھتے ، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کی پریس بریفنگ، کہا بلوچستان میں پولیس کی تربیت اور بہتری کے لیے 2ملین ڈالر سے زائد رقم دی جائے گی ، امداد امریکی مشن اور حکومت پاکستان کے درمیان چالیس سالہ شراکت داری کا نتیجہ ہے ۔ امریکی وزیرے کے منتظر افغان مہاجرین کو بے دخل نہ کرنے کے پاکستانی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
7
چیف جسٹس کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس، جسٹس مطاہر علی اکبر نقوی کیخلاف شکایات کا جائزہ ، جسٹس مظاہر اکبر نقوی کو تفصیلی شوکاز نوٹس جاری کرنے سے متعلق مشاورت
8
اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 58ہزار کی ریکارڈ سطح عبور کر گئی ۔ کاروبار کے دوران 827پوائنٹس کااضافہ ، انڈیکس 58ہزار198پوائنٹس پر بند ہوا۔
9
لیگی رہنما حنیف عباسی کی ایفی ڈرین کیس میں بریت سپریم کورٹ میں چیلنج ، اے این ایف نے لاہور ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی۔ ہائیکورٹ نے حنیف عباسی کو 18اکتوبر کو بری کیا تھا۔ ٹرائل کورٹ نے عمر قید کی سزا دی، ہائیکورٹ نے بری کیا تھا۔


