1

کراچی کے علاقے اورنگزی ٹائون میں اڑھائی کروڑ روپے کی ڈکیتی میں ملوث زیر تربیت ڈی ایس پی عمیر طارق کی مزید وارداتیں بے نقاب،گلشن اقبال، گلزار ہجری ، ڈیفنس میں لوٹ مار کا الزام، عمیر طارق نے گلشن اقبال 13ڈی میں چھاپہ مارا پھر گلزار ہجری میں منصور شیخ کے گھر چھاپہ مارا ، ڈیڑھ لاکھ روپے ، پرائز بانڈ ، گھڑیاں ، پستول اور موبائل فون ساتھ لے گئے ۔ اٹھا کر تھانے لے گئے ۔ مزید رقم بھی طلب کی ۔ ثبوت نہ ملنے پر چھوڑ دیا، ڈیفنس میں پان والے نے بھی ڈی ایس پی پر 2لاکھ کا سامان چھیننے کا الزام لگا دیا۔ اورنگی میں ڈکیتی میں عدالت نے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔ عدالت میں عمیر طارق کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ڈی ایس پی زیر تربیت ہے کہ کسی آپریشن میں جا ہی نہیں سکتا، نئے آنےو الے ڈی ایس پی کو جان بوجھ کر نامزد کیا گیا۔ ایس ایس پی عمران قریشی پر ماضی میں بھی ایسے الزامات لگتے رہے ہیں ۔ واقعے پر متعلقہ ایس ایس پی سائوتھ عمران قریشی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ اورنگی واقعے پر ایف آئی آر میں دو کروڑ روپے نقد، 80تولے سونا لوٹا گیا۔ بعد میں 1کروڑ روپے ، 50تولے سونا واپس کر دیا۔

2

امریکی محکمہ خارجہ ترجمان میتھیو ملر کی جیل میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی تصدیق یا تردید کرنے سے گریز ،امریکی صحافی کو ملاقاتوں سے متعلق پاکستان میں امریکی سفارتخانے سے معلومات لینے کا مشورہ، پاکستان یا کسی بھی دوسرے ملک میں سیاسی عہدوں پر امریکا کوی پوزیشن نہیں رکھتا۔

3

پنجاب کے شہر آج بھی اسموگ کی لپیٹ میں ، گوجرانوالہ میں اسموگ ایس او پیز نظر انداز، نہ کوئی کارروائی اور نہ ہی ماسک کا استعمال، فیصل آباد میں فصلوں کی باقیات رات کو فیکٹریوں میں غیر معیاری ایندھن ، لکڑی ، کپڑے اور فصلوں کی باقیات جلائی جانے لگیں ۔ راولپنڈی اور بہاولنگر میں اسموگ سے امراض میں اضافہ ، لاہور میں شہریوں میں مفت ماسک کی تقسیم سے اسموگ آگاہی فراہم کرنے کی کوشش۔ فضائی آلودگی میں گوجرانوالہ اور فیصل آباد سرفہرست لاہور کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ پنڈی اور کراچی کی فضا میں بھی آلودگی برقرار

4

لاہور ہائیکورٹ نے دھواں چھوڑنے والی فیکٹریز اور بھٹوں کو ڈی سیل کرنے والے افسران کے نام طلب کر لیے ۔ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دئیے کہ ایک دو افسران کے خلاف کارروائی ہو گی تو سب ٹھیک ہو جائیں گے ۔ عدالت نے اسموگ کے لیے اقدامات کرنے پر کمشنر لاہور کے اقدامات کو سراہا، جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ اقدامات کے باعث اسموگ میں کمی واقع ہوئی ۔

5

حیدرآباد میں تاجر سے 5کروڑ روپے کی ڈکیتی کی تحقیقات جاری ، 3مشتبہ افراد زیر حراست، پولیس کاکہنا ہے ڈکیتی میں تاجر کے قریبی افراد کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں ، تاجر کا کہنا ہے گاڑی کی خریداری کے لیے بنک سے رقم نکلوا کر کار میں رکھی تھی گزشتہ روز مسلح افراد تاجر سے 5کروڑ روپے لوٹ کر فرا ر ہو گئے تھے ۔

6

رانی پور میں کمسن بچی فاطمہ قتل کیس میں گرفتار ملزم فیاض شاہ کی درخواست ضمانت مسترد، سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ قتل کیس میں نامزد ملزم پیر اسد شاہ ، فیاض شاہ ، حنا شاہ جیل میں ہیں ۔

7

رحیم یار خان میں مرغی فروشوں کا مرغا بن کر دھرنا، احتجاج انتظامیہ کے زائد جرمانوں اور جبری ریٹ لسٹ کے خلاف کیا۔ مظاہرین نے ہڑتال کرتے ہوئے دکانیں بھی بند کر دیں ۔

8

سٹیٹ بینک نے واضح کیا ہے تمام اہل ادارے غزہ کے لیے عطیات جمع کر سکتے ہیں ، اور کر رہے ہیں ۔ ترجمان اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو غزہ کے لیے عطیات جمع کرنے سے روکنے کی تردید کر دی۔ جیو فیکٹ نے وضاحت کے لیے اسٹیٹ بینک سے رابطہ کیا۔

9
اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی نہیں روکیں گے ، امریکی حکومت نے سعودی عرب کا مطالبہ مسترد کردیا۔ امریکی کانگریس سے اسرائیل یوکرین کے لیے اضافی امداد کی درخواست