1
بحریہ ٹائون کراچی کیس مشرق بینک کا سپریم کورٹ میں جواب، 190ملین پائونڈ حکومت پاکستان کے لیے نہیں تھے ، نیشنل کرائم ایجنسی کا 2019میں لکھا گیا خط بھی جمع کر ادیا، خط کے مطابق اکائونٹ منجمد کرنے کا حکم برطانوی جج نے خود کالعدم قرار دیا تھا۔ اکائونٹ ہولڈر نے این سی اے کی ہدایت پر نہیں خود رقم پاکستانی بھجوائی 190ملین پائونڈ ملک ریاض فیملی ممبر کی تحریری ہدایت پر منتقل ہوئے ۔ مشرق بینک کے جواب کے تحت یہ تاثر درست نہیں کہ رقم حکومت پاکستان کے لیے ضبط ہوئی تھی یہ تاثر بھی درست نہیں کہ رقم حکومت پاکستان کوبھجوائی گئی تھی دستاویزات سے الزامات ، پروپیگنڈے کی تردید ہوتی ہے ، دستاویزات سے ثابت ہوتا ہے رقم حکومت پاکستان کیلئے ضبط نہیں کی گئی تھی ،ثابت ہوا کہ 190ملین پائونڈ بحریہ ٹائون کے لیے ہی استعمال ہونے تھے ، لندن میں کیس جیتنے کے بعد رقم مک ریاض فیملی ممبر کی ہدایت پر پاکستان منتقل ہوئی ۔
2
شمالی وزیرستان میں فورسز کی گاڑی آئی ای ڈی سے ٹکرا گئی ، 2جوان شہید ، لانس نائیک احسان بادشاہ اور لانس نائیک ساجد حسین شہید ہو گئے ۔ باجوڑ میں دو مختلف علاقوں میں دھماکے ، 2افراد جاں بحق، 5زخمی ، دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے آپریشن ، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں ، باجوڑ میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے ہوئے ۔
3
موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے لیے سلامتی کا مسئلہ ہے ، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملکوں میں شامل ہے ، نگران وزیراعظم کی اجلاس میں گفتگو، کہا تباہ کن سیلاب کے بعد تعمیر نو کا کام جاری ہے ۔ کوپ 28اجلاس کیلئے ادارے بھرپور تیاری کریں،
4
لاہور میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا 3ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، تعمیراتی کاموں کے دوران ٹریفک مینجمنٹ کے لیے موثر اقدامات کی ہدایت، دورے کے دوران دکانیں بند کرانے کا نوٹس، محسن نقوی کا کہنا تھا سی بی ڈی قائد پروجیکٹ کو دسمبر کے آخر تک ہر صورت مکمل کیا جائے ۔ محسن نقوی کا لبرٹی میں پولیس خدمت مرکز کا اچانک دورہ، شہریوں کی طویل انتظار کی شکایت، کارروائی میں تاخیر پر محسن نقوی کا اظہاربرہمی ، آئی جی کو فون ، پولیس خدمت مراکز 24گھنٹے آپریشنل رکھنے کی ہدایت،
5
پانیچ وری پر کارروائی کروں تو میرے خلاف خبرلگ جاتی ہے ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا شکوہ ، کہا واٹر بورڈ پر 52ارب روپے کے واجبات ہیں ، وفاقی اداروں کے بھی واجبات ہیں ، ہمارے صنعتکار بھی پانی چوری کرتے ہیں ، خدارا منفی سیاست نہ کریں ۔ نگران سندھ حکومت کا کے ایم سی کی ترقیاتی اسکیموں کی نگرانی کا فیصلہ ، نگرانی کے لیے 7رکنی کمیٹی بنا دی۔ کے ایم سی نے سڑکوں کی تعمیر، انڈر گرائونڈ پل، پارک اور تعمیر منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کیے ہیں ۔
6
بھارت کی کینیڈا کے بعد امریکا میں بھی سکھ رہنما کے قتل کی سازش، امریکی حکام نے بھارت کا گھنائونا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ امریکا نے بھارتی حکومت کو وارننگ بھی دے ڈالی، فنانشل ٹائمز نے لکھا بھارت گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش کررہا تھا، گرپتونت سنگھ کہتے ہیں امریکی شہری کے قتل کا منصوبہ امریکا کی خود مختاری کے لیے چیلنج ہے ۔ یقین ہے بائیڈن انتظامیہ کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔
7
غیرقانونی غیرملکیوں کی بے دخلی کے دوسرے مرحلے کا آغاز، نگران وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کہتے ہیں اب اسٹاپ اینڈ سرچ کا عمل ہوگا۔ سندھ اور پنجاب حکومت سے رابطے میں ہیں، چمن پر باب دوستی بند ہونے کی اطلاعات غلط ہیں ۔ پاکستان میں بسنے والے 2لاکھ 43ہزار غیر قانونی غیر ملکی چلے گئے ۔ ایران سے بھی غیر قانونی بافغان باشندوں کی ملک بدری اگست سے اب تک ساڑھے 4لاکھ افراد افغان ڈی پورٹ کر دیا گیا۔
8
امام کعبہ کی سربراہی میں سعودی وفد کی پاکستان پہنچ گیا۔ وزارت مذہبی امور کے عملے نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ ، وفدمیں سعودی وزیر داخلہ ، وزیر تعلیم شامل ہیں۔
9
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کہتے ہیں دنیا بھر میں لوگ اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کررہے ہیں ، عوامی بائیکاٹ کے نتائج ملنا شروع ہو چکے ہیں ۔


