1

حماس جنگجوئوں کے اسرائیلی فوج پر جوابی وار، درجنوں صیہونی فوجیوں کو جہنم واصل کرنے کا دعوی، چار روز میں 60سے زائد فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ القسام بریگیڈ نے حملوں کی وڈیو جاری کر دی۔

2

نگران وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کی 41افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی۔ 190ملین پائونڈ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 29افراد کے نام شامل، بشری بی بی ،چودھری پرویز الٰہی، شیخ رشید، زلفی بخاری، مراد سعید، حماد اطہر، عمر ایوب، علی امین گنڈا پور بیرون ملک نہیں جا سکیں گے ۔ 13مختلف نوعیت کے کیسز کو ای سی ایل سے نکالنے کی بھی سفارش کر دی گئی ۔ اجلاس مٰں نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی، نگران وزیر مواصلات شاہد اشرف، اور دیگر حکام نے شرکت کی ۔ سفارشات حتمی منظوری کے لیے نگران وفاقی کابینہ کو ارسال کی جائیں گی۔

3

فراڈ کا کیس ، فواد چودھری کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش نہ کیا جا سکا، عدالت فواد چودھری کے پروڈیکشن ارڈر جاری کرے ، وکیل فیصل چودھری کی استدعا، عدالت نے پروڈکشن ارڈر، میڈیکل ٹیسٹ کرانے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔

4

نو مئی جلائو گھیرائو کے مقدمات، علیمہ خان ، عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت میں 9دسمبر تک توسیع، اسد عمر اور زین قریشی عدالت پیش نہ ہوئے ، حاضری معافی کی درخواست منظور، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے عبوری ضمانتوں پرسماعت کی۔

5

پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کی گرفتاری کے بعد رہائی ، پشاور ایئر پورٹ سے حراست میں لیا گیا۔ دو سے تین گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا گیا۔ میرے خلاف کوئی ایف آئی آر نہیں نہ کسی کیس میں مطلوب ہوں ، سابق صوبائی وزیر کی گفتگو

6

قومی کرکٹرز کی شادیوں کا سیزن، فہیم اشرف کی رسم مہندی پھولنگر میں ہوئی ، دوست احباب کی شرکت، بارات 25نومبر کو جبکہ ولیمہ 26نومبر کوہوگا۔ امام الحق کی شادی کی تقریبات بھی شروع، ناروے میں مہندی تقریب کی تصاویر سامنے آ گئیں۔ شادی کی دیگر تقریبات کل سے لاہور میں ہوں گی۔