کراچی(ای پی آئی ) پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اختر جدون نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر کی گزشتہ روز ن لیگ کے صوبائی صدر بشیر میمن سے ملاقات ہوئی تھی،
اس موقع پر بشیرمیمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کہ اختر جدون کو ن لیگ میں خوش آمدید کہتا ہوں،مسلم لیگ ن کی قیادت ہر وعدہ پورا کرے گی۔


