اسلام آباد (ای پی آئی )الیکشن کمیشن آف پاکستان پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا تے ہوئے ،پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دے دیے جبکہ بلے کا نشان برقرار رہے گا ۔
تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی جانب سے اگست کو نوٹس جاری کیا گیاتھا،
پی ٹی آئی کے وکیل کی جانب سے جواب جمع کرانے پر الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کیس سے متعلق فیصلہ 13 ستمبر محفوظ کیا تھا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ممبرنثاردرانی کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کی تھی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کو شو کاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔
الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کےدائر انٹراپارٹی کیس کا محفوظ فیصلہ سنا تے ہوئے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم قرار د یا جبکہ بلے کا نشان برقرار رکھا ہے ۔ پی ٹی آئی کو 20 دن کے اندر پارٹی الیکشن کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کا معاملہ الیکشن کمیشن میں 2022 سے زیر التوا ہے، کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کو انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا حکم دیا گیا تھا۔
الیکشن ایکٹ کیمطابق تمام سیاسی جماعتیں انٹرا پارٹی انتخابات کرانا لازم ہے۔


