1
اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان،ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ 58ہزار 700کی حد عبور کر گیا۔ کاروبار کے دوران 564پوائنٹس کا اضافہ، انڈیکس 58ہزار 762پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
2
کراچی میں ڈکیتی مارنے والا ڈی ایس پی عمیر باجاری معطل، عمیر طارق باجاری کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع، کراچی پولیس کا ٹرینی ڈی ایس پی ماہر ڈاکو نکلا۔ اورنگی کے تاجر کے گھر پہلی واردات نہیں تھی۔24اکتوبر کی رات گلشن اقبال اور سہراب گوٹھ میں دو گھروں کا صفایا کیا۔فوٹیج نے پول کھول دیا۔ ڈی ایس پی کے ساتھی خرم ، فیضان کی گرفتاری کیلئے چھاپے، ایس ایچ او ڈیفنس ، ایس ایس پی سائوتھ کو بھی بیان کے لیے طلب کر لیا۔ بیان ریکارڈکیا جائے گا۔
3
سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی ، شاہ محمود قریشی کو 28 نومبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم، اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کے بعد سائفر کیس کی خصوصی عدالت میں سماعت، جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے وکیل کو مخاطب کرکے کہا آپ کیلئے تو بڑی کامیابی ہوئی،چیئرمین پی ٹی آئی کا ٹرائل اب 29اگست کی پوزیشن سے آگے بڑھے گا۔ 190ملین پائونڈ کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہو گی ۔ جج محمد بشیر سماعت کریں گے۔
4
ایف آئی اے نے سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کی جائیدادیں، اکاؤنٹس منجمد کر دیے، لاہور میں 8بینک اکاؤنٹس، قصور اور راولپنڈی میں ایک جائیداد منجمد کی گئی ۔ عدالت نے مونس الٰہی کے اکاؤنٹس اور اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا تھا۔ ایف آئی اے کے مطابق جائیدادیں منی لانڈرنگ سے بنائی گئی ہیں۔
5
تحریک انصاف کو عام انتخابات میں بلے کا نشان ملے گا یا نہیں ؟الیکشن کمیشن انٹر اپارٹی انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلہ کچھ دیر بعد سنائے گی ۔ الیکشن کمیشن نے فیصلہ 13ستمبر کو محفوظ کیا تھا۔
6
پشاور ہائیکورٹ نے میئر سوات شاہد علی ، 2 سابق ارکان اسمبلی سلیم الرحمان ، حکیم فضل کیخلاف درج ایف آئی آر معطل کر دی ۔ گرفتار نہ کرنے کا حکم، عدالت نے ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 7دسمبر تک ملتوی کر دی۔
7
پولیس اور انتظامیہ کے ہاتھ کچھ نہیں تو ہم وزیراعظم کو بلا لیں گے ۔ لاپتہ افراد سے متعلق کیس میں سندھ ہائیکورٹ کے ریمارکس، کہا لاپتا افراد کے کیس کو 10،10سال ہو گئے کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ، جے آئی ٹیز اور ٹاسک فورس کے اجلاس بے نتیجہ رہتے ہیں، شہریوں کو پیش کریں ورنہ کوئی بھی قدم اٹھائیں گے۔عدالت نے سماعت 15جنوری تک ملتوی کر دی۔
8
سپریم کورٹ بحریہ ٹاؤن کراچی کیس کی سماعت آج ہوگی، 190ملین پائونڈ ادائیگی سے متعلق اہم پیشرفت، مشرق بینک نے جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔ نیشنل کرائم ایجنسی کا 2019میں لکھا گیا خط بھی عدالت میں جمع، خط کے مطابق اکاؤنٹ منجمد کرنے کا حکم برطانوی جج نے خود کالعدم قرار دیا تھا۔ اکائونٹس ہولڈر نے نیشنل کرائم ایجنسی کے کہنے پر نہیں خود رقم پاکستان بھجوائی 190 ملین پاؤنڈ ملک ریاض فیملی ممبر کی تحریری ہدایت پر منتقل ہوئے۔ مشرق بینک کے جواب کے مطابق یہ تاثر درست نہیں کہ رقم پاکستان کے لیے ضبط کی گئی تھی یہ تاثر بھی درست نہیں کہ رقم ضبط کر کے پاکستان کو بھجوائی گئی تھی ۔ دستاویزات سے الزامات، پروپیگنڈے کی تردید ہوتی ہے ۔ دستاویز سے ثابت ہوتا ہے رقم حکومت پاکستان کیلئے ضبط نہیں کی گئی تھی ۔ ثابت ہوا کہ 190ملین پاؤنڈ بحریہ ٹائون کیلئے ہی استعمال ہونے تھے ۔ لندن میں کیس جیتنے اور کلیئرنس کے بعد رقم ملک ریاض فیملی ممبر کی ہدایت پر پاکستان منتقل ہوئی ۔
9
غزہ میں عارضی جنگ بندی پر عملدرآمد کل تک موخر، وقفے میں ایک روز کی تاخیر کا فیصلہ، اسرائیل ، قطر، مصر اور امریکا نے مل کر کیا۔ امریکی اعلی عہدیدارکاکہنا ہے کہ تفصیلات کی حتمی شکل اور غلطیوں کے امکان کم کرنے کے لیے مزید وقت درکار تھا اسرائیل کو اب تک یرغمالیوں کے پہلے گروپ کے نام نہیں ملے ، امن کے دشمن اسرائیل کی ہٹ دھرمی برقرار، بمباری جاری، متعدد فلسطینی شہید


