1

لاہور میں اسموگ کی شرح خطرناک حد تک جا پہنچی ، پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 504 ریکارڈ، فضا انسانی صحت او رجانوں کے لیے خطرہ، لاہور میں اسموگ میں کمی کے لیے اسمارٹ لاک ڈائون کی تجاویز تیار، جمعہ اور ہفتہ کو سافٹ لاک ڈئاون کے بعد شہر میں ناکے لگانے کی بھی تجویز، رواں جمعہ کو تمام اسکول، کالج ، یونیورسٹیز بند کرنے کی تجویز، ہفتہ کو بھی مارکیٹیں ، جم ، سینما ، تھیٹر اور فیکٹریاں مکمل بند کرنے کی تجویز، سرکاری دفاتر میں بھی آدھے ملازمین کو بلانے کی بھی تجویز، عملدرآمد کیلئے شہر میںناکے لگانے جانے کا امکان ، حتمی فیصلے کے لیے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت کیبنٹ کمیٹی انسداد اسموگ کا اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا۔

2

اسرائیلی وزیراعظم کے مشیر کا کہنا ہے کہ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی ابتدائی معاہدے کے تحت ہی ہوگی، ایسا جمعہ سے پہلے نہیں ہوگا نہ اس سے پہلے جنگ میں وقفہ ہوگا، معاہدے کے تحت اسرائیل سے 150فلسطینی خواتین و بچے رہا کرے گا۔ غزہ کے لیے انسانی امداد اور ایندھن کی فراہمی بھی معاہدے میں شامل ہیں ۔

3

جنگ تھمنے کا انتظار کرتے غزہ میں مزید کئی گھرانے اجڑ گئے ، اسرائیل نے حملے تیز کر دئیے ۔ رات بھر غزہ میں فضا سے حملے اور بمباری، جبالیہ ، شمالی غزہ، بیت الاحیہ، رفح ، خان یونس ، نصائرات کیمپ کو نشانہ بنایا گیا۔ جبالیا کیمپ میں بمباری سے ایک ہی خاندان کے 52افراد شہید ہو گئے ۔ اسرائیلی حملوں میں 7اکتوبر سے اب تک 14ہزار 532فلسطینی شہید ہو چکے شہدا میں 6ہزارسے زائد بچے شامل ، اسرائیلی بمباری سے غزہ کی 60 فیصد سے زیادہ عمارتین تباہ ہو چکیں۔ 7اکتوبر سے اب تک غزہ کی بمباری سے ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 71ہو گئی ۔ اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ وقفے کے بعد پوری قوت سے حملے کیے جائین گے۔

4

پاکستان کی برعکس بلاک 2024میں شمولیت کے لیے درخواست دیدی، پاکستان کے دفتر خارجہ کی تصدیق ، روس ، چین رکنیت حاصل کرنے میں پاکستان کی مدد کریں گے۔ رکنیت کے لیے پاکستان روس کی مدد پر اعتماد کررہا ہے ، برکس برازیل ، روس بھارت ، چین ،جنوبی افریقہ پر مشتمل گروپ ہے ۔ برکس میں اسی سال اگست میں 13سال بعد توسیع کی گئی تھی ۔

5

عدالتی حکم کے باوجود پرویز الٰہی کو گھر نہ پہنچانے پر توہین عدالت کا کیس، لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد اور کمشنر اسلام آباد کی حد تک فیصلہ محفوظ کر لیا جسٹس سلطان تنویر نے پوچھا آئی جی اسلام آباد اور کمشنر اسلام آباد کیوں پیش نہیں ہوئے ، افسران کے خلاف اسٹیبشلمنٹ ڈویژں کو لکھنا چاہیے ، وکیل شان گل نے جواب دیا کہ آپ نے راستہ تلاش کر لیا ہے جو درست ہے ۔

6

مسلم لیگ ن کےرہنما میاں جاوید لطیف کہتے ہیں آج بیرونی دبائو پر نظام انصاف پر دبائو ڈالا جارہا ہے ۔ آئین پر عملدرآمد نہ ہوا تو پاکستان حادثے کا شکار ہو سکتا ہے ۔ نوازشریف نے ملک بچانے کے لیے 16مہینے کی حکومت کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا۔ تاکہ عوام اور اداروں کے درمیان خلیج کم ہوسکے ۔

7

ریونیو اور ٹیکس نیٹ بڑھانے کا جائزہ لینے آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد آئندہ ہفتے پاکستان پہنچے گا۔ ریٹیلرز کیلئے اسکیم لانے کا بنیادی ڈھانچہ تیار کیا جائےگا مزید 10لاکھ لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لایاجائے گا۔ ٹیکس دہندگان کی تعداد 60لاکھ تک پہنچائی جائے گی ۔