صوابی (ای پی آئی ) گجوخان میڈیکل کالج صوابی کے لئے طبی آلات کی خریداری میں کرپشن کے الزام میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی درخواست ضمانت منظور ، رہا کرنے کا حکم ۔
تفصیل کے مطابق اینٹی کرپشن کی جانب سے گجوخان میڈیکل کالج صوابی کے لئے طبی آلات کی خریداری میں کرپشن کے الزام میں گرفتار اسد قیصر کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ۔
عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کو رہا کرنے کا حکم سنا دیا
واضح رہے کہ چند روز قبل پی ٹی آئی رہنماء اسد قیصر کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا،
سابق سپیکر کو کرپشن کیس میں محکمہ اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا تھا ، رہنماء پی ٹی آئی اسد قیصر کے بھائی نے بتایا کہ سابق سپیکر قومی اسمبلی کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا،