1
مجھے بار بار نکالا گیا، ایسے ملک نہیں چلتا، عوام کی خوشحالی کا خواب لیکر پھر آ رہے ہیں ، سیاست کیلئے جھوٹ نہیں بولتا ، لوگوں کو دھوکا دیکر ووٹ لوں اور کچھ نہ کروں تو مجھ سے بڑا ظالم نہیں ہوگا، ہمارے دور کے بعد آنیوالی حکومت نے کلچر کو تباہ کر دیا،حسد، بغض، منافقت کو فروغ دیا گیا۔ اپنے دور میں آئی ایم ایف کو خد احافظ کہہ دیا تھا ، امریکا کے پانچ ارب ڈالر کی پیشکش کے باوجود ایٹمی دھماکے کئے ، اپنے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر فارغ کرد یا گیا۔ترقی کرتی معیشت تباہ و برباد کر دی گئی ، اس ملک پر تلواروں سے وار کیا گیا۔ مجھےنکالنے کا سبب یہ تھا کہ اس کولانا تھا، ہنستے بستے ملک کو ہم نے اپنے ہاتھوں سے اجاڑا، دعا ہے اللہ قوم کی تقدیر بدل دے ، نوازشریف
2
پاکستان تحریک انصاف کا بلے کا نشان برقرار، پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن کالعدم قرار، الیکشن کمیشن کا 20روز میں دوباہر انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا حکم ، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات پر الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ پی ٹی آئی کے انٹر پارٹی انتخابات آئین کے مطابق شفاف نہیں تھے ، الیکشن کے 7 دن بعد رپورٹ جمع کروائیں ، ورنہ کارروائی کی جائے گی ۔ تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان ، الیکشن کمیشن کے فیصلے پر افسوس ہوا، الیکشن آئین و قانون کے مطابق کرائے،بیرسٹر گوہر علی
3
پنجاب حکومت کا 10 ہزار طلبہ کو سبسڈی پر الیکٹرک بائیک دینے کا اعلان ، اتوار کی صبح سے شام 5بجے تک لاہور کی مال روڈ پر سائیکلنگ ہوگی، مصنوعی بارش سےمتعلق تیاری شروع کر دی ، اسموگ سے بچنے کے لیے ماسک کے استعمال یقینی بنائیں ۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی
4
بزرگ سیاستدان بلاول بھٹو کی باتوں کا برا مان گئے ، پیپلزپارٹی کو کبھی لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی گئی ، پی ٹی آئی اور ن لیگ نے سیاسی دشمنی کو فروغ دیا، ن لیگ نے ہمارے خلاف کارروائیاں کیں ، پی ٹی آئی کے چیئرمین کہتے تھے میں ان کو رلائوں گا، بلاول بھٹو نے سیاسی انتقام کی بھرپور مخالفت کی ، پیپلزپارٹی کی حکومت میں کوئی سیاسی انتقام نہیں لیا گیا۔ ہمار امقابلہ مہنگائی اور بے روزگاری سے ہے ۔ فیصل کریم کنڈی
5
لوگ اتحاد بنانے اور توڑنے میں مصروف ہیں ، بلاول بھٹو کہتے ہیں نظام کو تبدیل کرنا چاہیے ، اگر آج بھی ہم بزرگوں ک یطرف دیکھیں گے تو نوجون کہاں جائیں گے ۔ لوگ نئی سوچ اور نئے نوجوان کو سننا چاہتے ہیں ، ن لیگ کے دوست کالا باغ ڈیم سے متعلق بتائیں شہبازشریف نے کے فور منصوبےکا پانچویں بار افتتاح کیا۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی میڈیا ٹاک
6
مسلم لیگ ن کی عام انتخابات کے لیے تیاریاں تیز، امیدوار فائنل کرنے کے لیے تمام ڈویژن لیول پر کوآرڈینیٹر مقررکر دئیے ، چیئرمین الیکشن سیل اسحاق ڈار نے کوارڈینیٹر کا نوٹیفکشین جاری کر دیا۔امیدواروں کے چنائو کا عمل ایک ہفتے میں مکمل کرلیا جائے گا۔ امیدوار کے چنائو میں پارٹی ونگ کی مشاورت بھی شامل ہو گی۔
7
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے چیف سیکرٹری پنجاب کی ملاقات، پنجاب میں عام انتخابات کے انتظامات اور امور پر تبادلہ خیال، چیف سیکرٹری پنجاب نے عام انتخابات کے انتظامات سے متعلق بریفنگ دی ، چیف الیکشن کمشنر کی پنجاب میں فول پروف انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت،


