1
مصنوعی بارش کیسے کی جاتی ہے ؟ماہرین کا کہنا ہے مصنوعی بارش کیلئے بادلوں کا ہونا ضروری ہے ، بادلوں کی شناخت کی جاتی ہے پھر خصوصی ہوائی جہاز سے دو سے چار ہزار فٹ کی بلندی سے بادلوں پر کیمیکل چھڑکا جاتا ہے ۔ جس سے بادل بھاری ہوجاتے ہیں اور بارش ہوتی ہے ۔ پاکستان نے پہلے بھی محکمہ موسمیات نے مصنوعی بارش کے تجربات کیے ہیں ۔ جبکہ خلیجی ممالک میں یہ عمل اکثر کیا جاتا ہے ۔
2
امریکی ، برطانوی سفیروں کی پاکستان میں ملاقاتوں سے ہمیں آگاہ نہیں کیا گیا، ترجمان دفتر خارجہ کا ملاقاتوں کے سوال پر ردعمل، تفصیلات سفارتخانوں اور ہائی کمین سے حاصل کی جا سکتی ہیں ۔ افغان حکومت پر ٹی ٹی پی کی محفوظ پناہ گاہوں پر کارروائی پر زور، برکس بلاک 2024میں شمولیت کے لیے درخواست کی تصدیق کر دی ۔ برکس برازیل ، روس ، بھارت ، چین ، جنوبی افریقہ پر مشتمل گروپ ہے ۔
3
ڈیفنس لاہور میں کار کی ٹکر سے 6افراد کی موت کا کیس، انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے ملزم افنان کے جسمانی ریمانڈ میں 5روز کی توسیع کر دی۔ آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے رپورٹ طلب ،
4
مونس الٰہی کو واپس لانے کے لیے نگران وفاقی حکومت کا انٹرپول سے رابطہ، ریڈ نوٹس جاری کرانے کا عمل شروع، ایف ائی اے نے مونس الٰہی کے خلاف تمام مقدمات کی تفصیل انٹر پول سے شیئر کر دی ہے ۔ مونس الٰہی کی پراپرٹی کو منجمد، بینک اکائونٹس کو فریز کر دیا گیا ہے ۔
5
جنرل اسپتال لاہور میں 5ماہ سے زیر علاج رضوانہ چلنے پھرنے لگی، اسپتال انتظامیہ نے وڈیو جاری کر دی ۔ اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ رضوانہ کو جلد ڈسچارج کر دیا جائے گا۔ مختلف ادارے رضوانہ کی ذمہ داری لینے کیلئے رابطہ کر رہے ہیں ۔ جس ادارے میں زیادہ اچھی سہولتیں ہوں گی رضوانہ کو وہاں منتقل کیا جاے گا۔
6
راولپنڈی پولیس نے 9مئی کے ملزمان کی دوبارہ گرفتاری کی اجازت مانگ لی ۔9مئی واقعے میں ملوث تقریبا100افراد کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے کہا آپ غریب لوگوں کے پیچھے کیوں پڑے ہیں ۔ بڑے عہدیداروں کو کیوں نہیں پکڑتے ۔ 9مئی کے بیشتر ملزمان ضمانتوں پر رہا ہو چکے ۔ گزشتہ روز آر پی اوراولپنڈی نے 9مئی واقعے کے ملزمان کی تفتیش تیز کرنے کی ہدایت کی تھی ۔
7
اسلام آباد میں غزہ میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف بچوں کا مارچ، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا اسرائیل کی وجہ سے غزہ قبرستان بن چکا ہے ۔ آج ساری دنیا کی انسانیت غزہ کے لوگوں کے لیے کھڑی ہے ۔ چاہتے ہیں قاتل اور ظالم لوگوں کو اس دنیا میں سزا ملے ۔
8
ڈیرہ اسماعیل خان میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی ، صفائی کے عملے کی ہڑتال، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے ۔ اسپتالوں کا طبی فضلہ بھی نہ اٹھایا گیا۔ کوڑا کرکٹ چننے والے بچے خطرناک فضلہ چن رہے ہیں ۔ بیماریاں پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا۔ پشاور ہائکورٹ ڈیرہ بینچ کے باہر بھی گندگی اور تعفن، انتظامیہ کا تنخواہوں کے لیے فنڈز کی عدم ادایئگی کا رونا ،
9
جدہ سے حیدرآباد دکن جانے والے بھارتی طیارے کی کراچی میں لینڈنگ، طیارے نے خاتون مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی ، میڈیکل عملے کے چیک کرنے پر خاتون مسافر انتقال کر چکی تھیں ۔ طیارہ میت لے کر صبح 6بجکر15منٹ پر اپنی منزل کی طرف روانہ ہو گیا۔


