1
اسرائیل ایٹم بم حملے کی دھمکی دے رہا ہے ، ترک صدر کا اجلاس سے خطاب ، غزہ میں جنگی جرائم کی ایک طویل داستان ہے ، روسی صدر بولے مغرب کو غزہ میں ہونے والا قتل عام نظر نہیں آرہا، غزہ کے لوگوں کی مدد کرنا ہمارا فریضہ ہے ۔ ایرانی وزیر خارجہ کہتے ہیں غزہ میں المیہ برداشت کی حدیں پار کر چکا، پوپ فرانس نے اسرائیلی جارحیت کو دہشت گردی قرار دے دیا۔
2
کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن میں تاخیر، ایس بی سی اے افسران کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم، سندھ ہائیکورٹ نے کہا غیر قانونی تعمیرات میں بڑا ہاتھ افسران کا ہے ۔ عدالتی احکامات پر عملدرآمد تک شناختی کارڈ بلاک رہیں گے۔
3
تربت میں سی ٹی ڈی کا ٹارگٹڈ آپریشن ، 4دہشت گرد مارے گئے ۔ اسلحہ ، گولہ بارود برآمد، کالعدم تنظیم کے 4دہشت گرد گرفتار، سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کا سائٹ اے میں آپریشن ، ساہیوال میں سی ٹی ڈی کا ایکشن ، کالعدم تنظیم کا دہشت گرفتار پکڑا گیا۔
4
آئی ٹی گریجویٹس کیلئے 3سالہ پلان تیار کیا ہے ، جامعات میں اسٹینڈرڈائزڈ کوالٹی ٹیسٹ شروع کریں گے۔ نگران وزیر آئی ٹی عمر سیف کہتے ہیں پاکستان میں ہر سال 30ہزار نوجوان گریجوایٹس کرتے ہیں ۔ جنہیں تربیت فراہم کرنے کی ضرورت ہے ۔ پاکستان سٹارٹ اپ فنڈز کا آغاز کیاجارہا ہے ۔
5
نیدر لینڈز کے عام انتخابات میں اسلام مخالف گیر وائلڈرز کی ڈرامائی جیت، ایمسٹرڈیم 150کے ایوان میں وائلڈرز کی فریڈم پارٹی 37نشستیں لے اڑی، فریڈم اینڈ ڈیموکریسی کی 24سیٹیں، گرین لیفٹ لیبرپارٹی 25 نشستوں پر کامیاب،
6
چین میں نمونیا کی وبا نے سر اٹھا لیا، سپتا ل بھر گئے ۔ شمالی چین میں ایک ماہ سے نمونیاکیسز میں تیزی سے اضافہ،بڑی تعداد میں بچے متاثر، عالمی ادارہ صحتنے چین نمونیا پھیلنے کی تفصیلات بتائے ۔ انفکشن کے خطرے کو کم کرنے کے لیے اقدامات پر زور،


