اسلام آباد (ای پی آئی ) 190 ملین پائونڈز کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے مزید جسمانی ریمانڈ کی نیب کی استدعا پر احتساب عدالت نے مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ دینے کا فیصلہ سنا دیا ،

تفصیل کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں کی۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب مظفر عباسی اور عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے۔

نیب کی جانب سے عمران خان سے مزید تفیش کیلئے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے مزید 4 روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیا۔

عدالت نے عمران خان کو پیر 27 نومبر کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔