اسلام آباد (ای پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو عدالت کی جانب سے ضمانت ملنے پر رہا ہوتے ہوئے اسلام آباد سے دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔
اسد قیصر کو گرفتاری کے بعد چارسدہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ اسد قیصر کو گجوخان میڈیکل کالج کیلئے سامان کی خریداری میں خوردبرد کے کیس میں ضمانت پر آج ہی رہا کیا گیا تھا تاہم گرفتاری کے احکامات پھر جاری کئے گئے جس پر انہیں ایک مرتبہ پھر حراست میں لے لیا گیا۔
تحریک انصاف کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسد قیصر کو کس جرم میں گرفتار کیا گیا تاحال کچھ نہیں بتایا گیا۔


