1
آصف زرداری نے اہم انکشافات کر دئیے، بتایا عمران حکومت میں پیپلز پارٹی کو پی ٹی آئی سے اتحاد کے لیے 6 وزارتوں کی پیشکش کی گئی ۔ عمران حکومت مائنس زرداری چاہتی تھی ۔ مجھے ملک سے باہر جانے کو کہا ، کہا گیا باقی پیپلز پارٹی 6وزارتوں کے بدلے مل کر الیکشن لڑے ۔ آصف زرداری نے کہا یقین ہے اگلے الیکشن 8فروری کو ہی ہوں گے ۔ اس لیے ان کی جماعت ایکشن میں ہے ۔

2

آصف زرداری نے کہا ہے کہ عمران حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد درست فیصلہ تھا، عمران خان کی وجہ سے پاکستان تنہا ہو گیا تھا، عمران خان ملکی معیشت کے دشمن تھے ، انہیں نہ نکالتے تو وہ ایک فوجی کے ذریعے آر او الیکشن کروا کے 2028تک حکومت بنا لیتے ، پھر ایک کلو دودھ کے لیے ٹرک بھر کر پیسے لے جانے پڑتے۔

3

عام انتخابت کے لیے 8 فروری کی تاریخ دے کر صدر اور الیکشن کمیشن دونوں نے آئین کی خلاف ورزی کی ، قومی اسمبلی کی تحلیل کے بعد انتخابات 7نومبر تک ہوناآئینی تقاضا تھا ، عام انتخابات کی تاریخ سے متعلق سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے اضافی نوٹ جاری کردیا، لکھا انتخابات کی تاریخ دینا صدر کی ذمے داری تھی کہ عوام 90دن سے زیادہ ووٹ کے حق سے محروم نہ رہیں ۔ آئینی اور عوامی حقوق کی خلاف ورزی اتنی سنگین ہے کہ اس کا کوئی علاج نہیں ، صدر انتخابات کی تاریخ نہ دے کر اپنی آئینی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام رہے ۔ صدر یا گورنر نے ذمےد اری پوری نہیں کی تو الیکشن کمیشن کو آئین بچانے کے لیے کردارادا کرنا چاہیے تھا۔ الیکشن کمیشن صدر یا گورنر کے ایکشن نہ لینے پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتا۔ آئینی خلاف ورزی اب ہو چکی اور اسے مزید ہونے سے روکا بھی نہیں جا سکتا۔ صدر اور الیکشن کمیشن نے اپنی ذمہ داری نہیں نبھائی ، انتخابات سے عوام کو دور نہیں رکھا جا سکتا، وقت پر انتخابات نہ کرانا عوام کے بنیادی حقوق کے خلاف ہے ،

4

سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو 28نومبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم،عدالت نے پچھلا ٹرائل کالعدم قرار دئیے جانے کے بعد کیس کی نئی سرے سے سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ فیصلے کی کاپی پیش کر دی گئی ۔ عدالتی حکم کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل سماعت اور 29اگست کے بعد کی کارروائی کالعدم قرار دے دی ۔ چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو اگلی سماعت پر عدالت میں پیش کریں ۔

5

القادر ٹرسٹ 190ملین پاؤنڈ کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت، چیئرمن پی ٹی آئی کے 10روزہ ریمانڈ کی استدعا، نیب کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے میڈیا کو بتا دیا کہ رقم سپریم کورٹ کے اکائونٹ میں آئی ، القادر یونیورسٹی کی جو عمارت بنائی گئی وہ زمین پر موجود ہے القادر یونیورسٹی میں حکومت کا پیسہ ہے ، تو حکومت واپس لے لے، وکیل

6

اسموگ کی روک تھام کے لیے پنجاب کے 6ڈویژنوں میں 2 دن سمارٹ لاک ڈاؤن ، جمعے ، ہفتے کو تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ ، لاہور، گوجرانوالہ ، فیصل آباد ، ملتان ، ساہیوال اور سرگودھا ڈویژنز میں جمعے اور ہفتے کو مارکیٹیں دن تین بجے کھلیں گی۔ اتوار کو ہر طرح کا کاروبار بند رکھنا ہوگا۔ محسن نقوی نے کہا اسموگ کی روک تھام کے لیے سڑکوں پر پانی کا چھڑکائو بھی دگنا کیا جائے گا۔ اتوار کو صبح سے لیکر شام 5بجے تک مال روڈ سائیکلوں کے لیے مخصوص، 10ہزار طلبا کو سبسڈی پر موٹرسائیکل دی جائے گی ۔ محسن نقوی کا کہنا ہے 29نومبر کو لاہور کی طرف بادل آئے تو مصنوعی بارش کی کوشش کریں گے۔

7

کراچی والوں کے لیے بجلی مزید مہنگی، کے الیکٹرک والوں پر 1روپیہ 52پیسے فی یونٹ سرچارج کرنے کی منظوری ، کے الیکٹرک صارفین پر اضافی سرچارج نومبر 2024تک لاگو رہے گا۔ کے الیکٹرک کے صارفین پر 24ارب50کروڑ کا بوجھ پڑے گا۔ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

8

لاہور میں کار کی ٹکر سے 6افراد کی اموات کا معاملہ ، خاندان کے سربراہ رفاقت علی کا کہنا ہے کہ انہیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں ، کیس میں پیچھے ہٹنے کے لیے دبائو ڈالا جارہا ہے ۔ دھمکیوں میں کہا جاتا ہے آپ کے پاس پیچھے ایک بیٹا اور 3بیٹیاں بچی ہیں ، ابھی تو کیس لڑرہے ہیں بعد میں پچھتائیں گے ، انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ملزم افنان کے ریمانڈمیں 5روز کی توسیع کر دی۔ آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے رپورٹ طلب ،

9

حیدراباد میں بلڈر کے 5کروڑ کی ڈکیتی کی تفتیش، متاثرہ بلڈر کے 3ملازم ہی سہولت کار نکلے ، ایس ایس پی حیدرآباد کا ملزمان کا سراغ لگانے کا دعوی ، گرفتاری کے لیے چھاپے ، ایس ایس پی کے مطابق بلڈر نے بینک سے رقم نکال کر گاڑی میں رکھی ، ڈرائیور اور دیگر دو ملازموں کو رقم ہونے کا علم تھا، ڈکیتی کے وقت بلڈر کار میں نہیں تھا ڈرائیور کو پٹرول ڈلوانے بھیجا کچھ ہی دیر بعد اسی نے کال کر کے واردات کی اطلاع دی۔ دو روز قبل آئے واقعے میں ملزمان نے خود کو ایف آئی اے کا اہلکار بتا کر گاڑی سے 5کروڑ روپے لوٹ لیے تھے ۔