1
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس، انتخابات کے انعقاد کے لیے تیاریوں پر اظہار اطمینان ، الیکشن مٹیریل کی تیاری مکمل ہو گئی ، بیلٹ پیپر ز کیلئے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں حلقہ بندیوں کی فہرست 30 نومبر کو شائع ہو گی ۔ ریٹرننگ افسران کو بروقت انتخابی فہرستوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ۔ سیکیورٹی سے متعلق تفصیلات حاصل کی جائیں گی ۔ الیکشن کمیشن کا اعلامیہ
2
پی ٹی آئی امیداروں کا پارٹی چھوڑنے کا سلسلہ جاری ، لاہور سے پی ٹی آئی کے دو امیدوار عبدالکریم خان اور خالد گھرکی پارٹی چھوڑ گئے ۔ نائب صدر پی ٹی آئی شیخوپورہ ایم پی اے کے امیدوار ملک محمد اقبال ننکانہ صاحب سے طارق محمود باجوہ پی ٹی آئی چھوڑ گئے۔قصور سے پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر ندیم ہارون نے بھی پارٹی سے راہیں جدا کر لیں ۔
3
چیئرمین پی ٹی آئی آئی ، اسد عمر اور فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس، چیئرمین پی ٹی آئی کے جیل ٹرائل سے متعلق فیصلہ محفوظ، اسد عمر اور فواد چودھری بھی الیکشن کمیشن کے سامنے پیش نہ ہوئے ، آئندہ سماعت 30نومبر کو ہوگی، اس پر معاملہ نمٹا دیا جائے گا، الیکشن کمیشن
4
صدر پی ٹی آئی پرویز الٰہی کو گھر نہ پہنچانے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت، لاہور ہائیکورٹ نے وارنٹ گرفتاری توہین عدالت نوٹس پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کی نظر بندی کو غیر قانونی قرار نہیں دیا۔ ہم نے تحریری طور پر عدالت سے معافی مانگی ہے ، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد
5
سندھ ہائیکورٹ کا مسنگ پرسنز کے کیسز میں وزیراعظم کو بلانے کا عندیہ، اگر پولیس اور انتظامیہ کے ہاتھ کچھ نہیں تو ہم وزیراعظم کو بلا لیں گے ، مسنگ پرسنز کے کیسز کو دس دس سال ہو گئے کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ، شہریوں کو عدالت میں پیش کریں ورنہ کوئی بھی قدم اٹھائیں گے۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کے ریمارکس، 10سال سے ہر روز 10سے 15مسنگ پرسنز کے کیسز سنتے اتنا وقت دیگر کیسوں کو دیتے تو معاملات نمٹ جاتے ، جسٹس امجد سہدو، کیس کی سماعت 15جنوری تک ملتوی
6
معیشت میں بہتری کے اثرات، سرمایہ داروں کا اعتماد بحال ہونے پر اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100انڈیکس میں 701پوائنٹس اضافہ، اسٹاک مارکیٹ 58ہزار899پوائنٹس پر بند، انٹر بینک میں ڈالر 14پیسے مہنگا، 285روپے 27پیسے پر بند،
7
یو این سیکورٹی کونسل کا غزہ میں طویل جنگ بندی کا مطالبہ ، اقوام متحدہ کے حکام کی غزہ کی صورتحال پر سیکورٹی کونسل کو بریفنگ، جنگ بندی نہ ہونے کی وجہ سے خواتین موت کی دعائیں کررہی ہیں ۔ یونیسیف نے غزہ کو بچوں کیلئے دنیا کی خطرناک، تباہ کن جگہ قرار دیدیا۔


