1
تھرکول منصوبہ نوازشریف کا نہیں بےنظیر کا تھا، پی پی نے نوازشریف کا بیان مسترد کردیا، سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا نوازشریف نے حقیقت پر مبنی بیان نہیں دیا، 1993میں بے نظیر کی حکومت میں تھرکول اتھارٹی بنائی گئی ۔ کوئلے سے چلنے والے 3پاور پلانٹس کا افتتاح بلاول بھٹو نے کیا، چوتھے پاور پلانٹ کا افتتاح شہبازشریف نے کیا تھا۔ تاج حیدر بولے نوازشریف تھر میں قائم علی شاہ سے پوچھتے رہے کوئلہ کہاں ہے ؟سید قائم علی شاہ نے جواب دیا 120فٹ نیچے ہے ، جواب سن کر نوازشریف نے منصوبے کو ختم کردیا۔
2
سرکاری ادارے سالانہ 500ارب کا نقصان کررہے ہیں ، عوام کے پیسوں سے کب تک سرکاری اداروں کا نقصان برداشت کر سکتے ہیں ، نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کہتی ہیں آئی ایم ایف کے ساتھ قرض پروگرام کا پہلا اجلاس کامیابی سے مکمل کیا۔ گزشتہ دو ماہ میں معیشت کے لیے بہت محنت کی ، بینکوں کو ایل سی کھولنے میں سہولیات فراہم کی گئیں۔
3
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا دورہ، قدرتی آفات سے متعلق تیاریوں ، بحالی کے کام پر بریفنگ لی ، شرکا کو کاپ 28کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں ۔ انوارالحق کاکڑ نے کہا پاکستان کاپ 28میں موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات دنیا کو بتائے گا، قدرتی آفات سے متعلق این ڈی ایم اے ، این ای او سی کے اقدامات قابل تحسین ہیں ۔ صوبائی اداروں کی استعدادکار بڑھانے میں ان کی مدد کریں ۔
4
ایم کیو ایم کے بعد ن لیگ کے وفد کی جے یو آئی ف کے ساتھ بیٹھک، ورکنگ ریلیشن شپ انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مشاورت ، رہنمائوں نے پی پی مخالف ووٹ یکجا کرنے پر اپنی اپنی تجاویز دیں ، سندھ میں متفقہ امیدواروں کو اتارنے کے فارمولے پر غورکیا گیا۔
5
غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری، 22نومبر گزشتہ روز 2ہزار668غیرقانونی افغان باشندے واپس چلے گئے ۔ اب تک کل 2لاکھ 45ہزار سے زائد افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی ہو چکی ۔
6
دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹیم کی تیاریاں،6روزہ تربیتی کیمپ کا پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آغاز، ٹریننگ کیمپ کے پہلے روز کھلاڑیوں نےبھرپور مشقیں کیں ۔ نئے کپتان شان مسعود نے پلیئرز کو بریفنگ دی، نئے کپتان شان مسعود نے کھلاڑیوں کو بریفنگ دی ۔ تمام کھلاڑی آپس میں گھل مل گئے۔ امام الحق اور فہیم اشرف شادی کے باعث کیمپ میں شرکت نہیں کریں گے ۔ بابر اعظم ، سرفراز اور عثمان قادر کو آج پریکٹس کے بعد امام الحق کی شادی میں شرکت کی اجازت دے دی گئی ۔


