1

پاکستان کو غیر مستحکم کرنےو الوں کے ساتھ سختی سے نمٹیں گے ، دشمن قوتوں کے اشارے پر کام کرنے والے تمام دہشت گردوں ، سہولت کاروں کے خلاف ریاست کارروائی کرے گی ، ذاتی مقاصد کے لیے مایوسی پیداکرنے والے عناصر کی کوششوں کو عوام کی حمایت سے شکست دی جائے گی ۔ پاک فوج استحکام اور سلامتی کے سفر میں قوم کا دفاع اور خدمت جاری رکھے گی ۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کے شرکاء کا عزم، معیشت کی پائیدار بحالی، غیر قانونی غیر ملکیوں کی باوقار واپسی اور قومی ڈیٹا بیس کی حفاظت سمیت غیر قانونی سرگرمویں کو روکنے کے لیے حکومتی اقدامات کی مکمل حمایت کا اعادہ، پاکستان کشمیریوں کی سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ فلسطین کے مسئلے پر دو ریاستی حل کے حامی ہیں جس کی بنیاد 1967سے قبل کی سرحدوں پر ہے اور جس کا دارالحکومت القدس شریف ہو، فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کا اعلامیہ آرمی ، آرمی چیف کا آپریشنل تیاریوں ، تربیت کے اعلیٰ معیار پر اظہار اطمینان ، شہدا کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراج تحسین ،

2

بلاول سب کو بابے کہہ رہے ہیں صرف مجھے نہیں کہہ رہے ، نئی پود کی سوچ ہے کہ بابا آپ کو کچھ نہیں آتا، پارٹی کے امیداروں کو ٹکٹ میں دیتا ہوں ، بلاول کو بھی ٹکٹ مں دوں گا، ابھی انہیں تجربہ نہیں کچھ وقت لگے گا الیکشن میں کوئی پارٹی تنہا قومی اسمبلی کی 172سیٹیں نہیں لے سکتی پی ڈی ایم حکومت میں شہبازشریف نے کچھ باتیں نہیں مانیں ، ملکی معیشت کو نقصان ہوا، چودھری پرویز الٰہی جیل میں اور ان کے بیٹے میں غیرت نہیں کہ واپس آ جائے ، سابق صدرآصف علی زرداری کا انٹرویو

3

الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ ، الیکشن مٹیریل کی خریداری مکمل ہو گئی بیلٹ پیپرز کے انتظامات کر لیے گئے ، حتمی حلقہ بندیوں کی فہرست 30نومبر کو جاری ہوگی۔ انتخابات کی تیاریوں پر اظہار اطمینان ، ریٹرننگ افسران کو بروقت انتخابی فہرستوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ، سیکیورٹی اداروں سے معلومات حاصل کی جائیں گی۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس، تیاریوں پر اظہار اطمینان

4

جمعہ اور ہفتے کے روز مارکیٹیں سہ پہر 3بجے کے بعد کھولنے پر تاجروں کو تحفظات کااظہار، مارکیٹوں کو بند کرنے کی بجائے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور فیکٹریوں کو بند کرایا جائے ، نگران حکومت فیصلے پر نظرثانی کرے ۔ صدر انجمن تاجران مجاہد مقصود بٹ کا ردعمل

5

اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کے آغاز میں ایک روز کی تاخیر، اسرائیل کی ہٹ دھرمی برقرار، معاہدے کے باوجود جنگ بندی نہ ہو سکی، جن بندی آج سے نہیں کل سے ہوگی، جمعہ سے پہےل کسی قیدی کو نہیں چھوڑاجائے گا۔ اسرائیل کے سلامتی کے مشیر کا اعلان، عارضی جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل سے ڈیڑھ سو فلسطینی خواتین اور بچوں رہائی کے بدلے حماس کی جانب سے پچاس یرغمالی خواتین اور بچوں کو رہا کیا جائے گا۔ حماس نے ابھی تک معاہدے پر دستخط نہیں کیے ، عالمی میڈیا کا دعوی، معاہدے کے تحت 3فلسطینیوں کے بدلے ایک اسرائیلی قیدی کی رہائی ہو گی۔ 6ہفتے فلسطینیوں کے خون سے ہولی کھیلنے کے بعد اسرائیل کا عارضی جنگ بندی پر اتفاق

6

سکھ مذہب کے بانی بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات،نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے 3ہزار سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کر دئیے ، یاتری ڈیرہ صاحب، پنجہ صاحب، ننکانہ صاحب، کرتارپور جائیں گے ۔ پاکستانی سفارتکاروں کا سکھ یاتریوں کے محفوظ سفر کے لیے نیک خواہشات کااظہار، لاڑکانہ سے سکھ یاتریوں کی خصوصی ٹرین بھی روانہ ، خواتین اور بوں سمیت متعدد سکھ یاتری سوار