1

غزہ میں عارضی جنگ بندی کل سے ہوگی، قطری وزیر خارجہ کے مطابق سیزفائر کاآغاز صبح 7بجے سے ہوگا، 13یرغمالیوں کا پہلا گروپ شام 4بجے رہا ہوں گے ۔ سیکیورٹی کی وجہ سے یرغمالیوں کی نقل  حرکت نہیں بتائی جائے گی ۔ اسرائیل اور حماس نے رہا کیے جانے والے یرغمالیوں کی فہرستیں قطر کو دے دیں ۔ امدادی سامان کی بھی صبح 7بجے سے غزہ پہنچنے کی امید ، مزید قیدیوں کی رہائی کے بات چیت متوقع، سعودی اور امریکی وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ ، سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کا عالمی برادری سے اسرائیل کے غیرقانونی اقدامات رکوانے میں کردارادا کرنے اور قیام امن کے لیے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کروانے کا مطالبہ ،

2

ن لیگ کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے مشر ق سطی میں مستقل اور پائیدار امن کیلئے جنگ بندی کو مستقل حل کی طرف عملی قدم ناگزیر ہے ۔ دو ریاستی حل پائیدار امن کی بنیاد ہے ، زخمیوں کے علاج ، بے گھروں کی رہائی اور امدادی سامان کی فراہمی تیز بنانے پر توجہ دینا ہوگی۔ مظلوم فلسطینیوں کی امداد اور زخمیوں کے علاج کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔

3

لاہور ہائیکورٹ نے مونس الٰہی کی نجی کمپنی کے اکائونٹس سے رقم نکلوانے کی درخواست عدالتی کمپنی کو اخراجات اور ایف آئی اے میں پیش ہونے کی ہدایت، نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر کا مونس الیہی کے بارے میں تضحیک آمیز بیان ، کہا جو تمہارے ساتھ ہوگا دنیا دیکھے گی، جس سپیڈ سے تم نے کرپشن کی ہے اس سپیڈ سے تمہارا احتساب ہوگا۔

4

سابق اسپیکر اسد قیصر کو چار سدہ پولیس نے صوابی جیل سے گرفتار کر لیا۔ پشاور کے اینٹی کرپشن عدالت نے آج ہی میڈیکل کالج صوابی میں خرد برد کیس میں اسد قیصر کی ضمانت پر رہا ئی کا حکم دیا تھا۔

5

پیپلزپارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ بزرگ سیاستدانوں سے متعلق پارٹی چیئرمین کی رائے سے متفق نہیں ، کہتی ہیں نئے اور پرانے رہنمائوں کا امتزاج ہونا چاہیے،

6

باقی جماعتیں جلسے کررہی ہیں ایک پارٹی پر پابندی ہے ، پارٹیوں کے جلسوں پر ڈپٹی کمشنرز کو کوئی مسئلہ نہیں ہوتا ، جب ایک پارٹی درخواست دیتی ہے تو دفعہ 144یاد آ جاتی ہے ، پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن کے ریمارکس ، پی ٹی آئی کی توہین عدالت درخواست پر سماعت ،ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ رپورٹ ہے بعض سیاسی رہنمائوں کو خطرات ہیں ، سیاسی جماعتیں ایس او پیز کے تحت جلسے کر سکتی ہیں ۔ ایس او پیز کے تحت درخواست دی جائے ۔ مزید سماعت 29نومبر بدھ تک ملتوی

7

ٹیکس کیسے بڑھانا ہے ؟ٹیکس نیٹ کیسے بڑھایا جائے گا۔ ریٹیلرز سے کس طرح ٹیکس لینا ہے ؟آئی ایم ایف یہ نکات ایف بی آر کو سکھائے گا۔ آئی ایم ایف کا وفد اگلے ہفتے پاکستان آئے گا۔ وفد ٹیکس پالیسی میں ترامیم تجویز کرے گا۔ ترامیم اگلے بجٹ سے نافذ العمل ہو سکتی ہیں ۔ پاک آئی ایم ایف معاہدہ گزشتہ ہفتے ہوا تھا۔ ایگزیکٹو بورڈ اگلے ہفتے معاہدے کی منظوری دے گا۔