1
آئندہ کچھ دنوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری کی خوشخبری ملے گی، ایس آئی ایف سی کے زریعے سرمایہ کاری میں اصلاحات کی جا رہی ہیں اداروں سے ریونیو نہیں کما سکتے تو ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری پر فوکس کررہے ہیں ، پی آئی اے کی نجکاری پہلی ترجیح ہے ۔ ملک کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے ، حکومتی اقدامات میں کمی کے لیے اقدامات کررہے ہیں ۔ جمہوریت میں مثبت رویے کے ساتھ اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔ پاکستان میں میڈیا آزاد اور خود مختار ہے۔ نوجوانوں کو ہنر سکھانے کے لیے مختلف ٹریننگ پروگرام پر کام ہورہا ہے ، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی نجی ٹی وی سے گفتگو
2
سموگ میں کمی نہ آ سکی، لاہور میں بدترین فضائی آلودگی، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا پہلا نمبر، کراچی کی فضا بھی آلودہ، شہری سموگ سے بیماریوں کا شکار ہونے لگے۔ طبی ماہرین کی سانس کے مریضوں کو احتیاط کی ہدایت، شہریوں کو ماسک کے استعمال اور گھروں میں رہنے کا مشورہ،
3
سموگ کی روک تھام کے لیے سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ، آج لاہور سمیت پنجاب کے 10اضلاع میں تمام تعلیمی ادارے بند، آج اور کل مارکیٹیں 3 بجے کھلیں گی ،اتوار کو کاروبار بند ہوگا، پنجاب حکومت کا 10ہزار طلبہ کو سبسڈی پر الیکٹرک بائیک دینے کا اعلان ، لاہور میں مالروڈ پر اتوار کو گاڑیوں کا داخلہ بند، صرف سائیکل سواروں کو اجازت ہوگی۔ مصنوعی بارش سے متعلق تیاری شروع کردی۔ شہری سموگ سے بچنے کےلیے ماسک ضرور استعمال کریں، محسن نقوی
4
لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت ،کونسے انڈسٹری یونٹس ہیں جنہیں آپ نے سیل کیا ؟ عدالت کا استفسار، ماحولیات کا محکمہ سب سے بڑا مجرم ہے ، ماحولیات کے لوگ عدالت کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہیں،محکمہ ماحولیات کے افسروں کو توہین عدالت کے نوٹس بھیجیں گے ۔ڈی جی صاحب ایسا نہ ہو اگلا نمبر آپ کا ہو؟عدالت کا ڈی جی محکمہ ماحولیات سے مکالمہ ، اب تک کیا ایکشن لیا؟کس افسر کے خلاف کارروائی کی ؟عدالت کا استفسار، عدالت کا جوہر ٹائون میں کیفے رات دس بجے بند کرنے کا حکم، اگر کوئی خلاف ورزی کرے تو انہیں سیل کر دیں ۔ اسکول اور کالجز میں طلبہ کو آلودگی پر آگاہی فراہم کریں گے۔ گاڑیوں کا دھواں سموگ کا سب سے بڑا سبب ہے ۔ ہم نے شہر کو بہتر کرنا ہے ، عدالت کے ریمارکس، کیس کی سماعت 4دسمبر تک ملتوی
5
48 روڈ تک بارود کی بدترین برسات کے بعد غزہ میں چار روزہ جنگ بندی کا آغاز، غزہ کی جنوبی پٹی میں اسرائیلی طیاروں کی پروازیں بند، قطر اسرائیل اور حماس کے درمیان چار روزہ عارضی جنگ بندی کو مانیٹرکرے گا۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جنگ بندی کی مانیٹرنگ کیلئے آپریشنز روم قائم ، پہلے مرحلے میں بچوں اور خواتین کو رہا کیاجائے گا۔ معاہدے کے تحت ابتدا میں 13اسرائیلی یرغمالی رہا کیے جائیں گے۔ چار دن میں پچاس اسرائیلی رہا ہوں گے۔ حماس کے قبضے میں 237سےز ائد اسرائیلی یرغمالی موجود ہیں، اسرائیلی حکام
6
جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی فوج کے حملے ، درجنوں معصوم فلسطینیوں کو موت کے منہ میں دھکیل دیا۔ رفح اور نصیرات کیمپ پر اسرائیلی فوج نے قیامت برپا کر دی ۔ شیخ رضوان میں ایک ہی گھر کے 10افراد شہید،صیہونی فورسز کا حماس کے نیول کمانڈر کو شہید کرنے کا دعوی ، اسرائیلی حملوں میں شہیدفلسطینیوں کی تعداد 15ہزار سے بڑھ گئی ۔ شہدا میں 6ہزا ر سے زائد بچے، 3600خوااتین شامل۔ 30 ہزار سے زائد زخمی
7
حماس کے ساتھ جنگ بندی کا یہ مختصر وقفہ ہے ، عارضی جنگ بندی کے بعد لڑائی نئی شدت سے شروع ہو گی، مزید یرغمالیوں کی رہائی کے لیے دباؤ بھی ڈالیں گے۔ تیار رہیں جنگ مزید دو ماہ تک جاری رہ سکتی ہے ، اسرائیلی وزیر دفاع کی صیہونی فوجیوں سے خطاب میں دھمکیاں ،
8
جرمنی پولیس کے حماس اور فلسطینی تنظیم کے ارکان کے گھروں پر چھاپے، برلن میں 13مختلف مقامات پر کارروائی،سمارٹ فونز ، لیپ ٹاپ اور مختلف تحریری قبضے میں لے لی گئیں۔


